پاکستان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ کو 48رنز سے ہرایا

آک لینڈ: پاکستان نے نیوزی لینڈ کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 48 رنز سے شکست دے کر تین میچوںکی سریز میں 1-1کی برابری کر لی۔ آک لینڈ کے ایڈن پارک گراؤنڈ میں پاکستان کے 202 رنز ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی بیٹنگ لائن نے ہدف تک پہنچنے کے لیے زبردست جدوجہدکی لیکن پوری اننگز میں وقفہ وقفہ سے وکٹ گرتے رہنے کے باعث سخت مشکلات کا شکار رہی اور پوری ٹیم 153 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔نیوزی لینڈ کی طرف سے مشل سینٹر 28گیندوں پر 4چوکوں کی مدد سے 37رنز بنا کر نمایاں رہے۔وہیلر نے 20گیندوں پر 30رنز بنائے جس میں انہوں نے دو چوکے اور اتنے ہی چھکے لگائے۔
مارٹن گپتل نے 27بالوںپر ایک چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے26رنز بنائے۔ پاکستان کی طرف سے فہیم اشرف نے تین وکٹ لیے جبکہ محمد عامر اور شاداب خان نے دو دو وکٹ لیے۔حسن علی اور رمان رئیس کو ایک ایک وکٹ ملی۔
اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے افتتاحی بلے باز فخر زماں کے پانچ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 28گیندوں پر 50رنز کی طوفانی اننگز اور احمد شہزاد کے ساتھ پہلے وکٹ کے لیے پہلے دس اووروں میں 94رنز کی پارٹنر شپ کر کے مقررہ20اووروں میںچار وکٹ کے نقصان پر 201رنز بنائے۔ احمد شہزاد نے 34گیندوں پر 6چوکوں اور ایک چھکے کے ساتھ44 ،سرفراز احمد نے 24بالوں پر دو چوکوں اور تین چھکوں کے ساتھ 41 بابر اعظم نے 5چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے29بالوں پر50رنز بنائے اور غیر مفتوح رہے۔فخر زماں کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pakistan won by 48 runs in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply