یاسر شاہ نے ویسٹ انڈیز پر پاکستان کو تاریخی سریز جیت دلوا کر مصباح الحق اور یونس خان کو زبردست الوداعیہ دیا

روسیو: پاکستانی لیگ اسپنر یاسر شاہ نے تیسرے اور سریز کے فیصلہ کن ٹیسٹ میچ کے آخری روز کے آخری اوور سے عین پہلے کے اوور میں پاکستان اور جیت کے درمیان رکاوٹ بنے شینن گیبریل کو آؤٹ کر کے جہاں ایک جانب پاکستان کو ٹیسٹ کرکٹ میں پہلی بار سرزمین ویسٹ انڈیز پر کوئی ٹیسٹ سریز جیتنے کا اعزاز دلادیا وہیں انہوں نے سینیئر جوڑی کپتان مصباح الحق اور یونس خان کو ریٹائرمنٹ کا شاندار تحفہ بھی پیش کیاَ۔زبردست نشیب و فراز سے گذرنے والے اس میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو ۱۰۱ رنز سے شکست دے کر تین ٹیسٹ میچوں مکی یہ سریز 2-1سے جیتی ہے۔پاکستان نے جیتنے کے لیے304 رنز کا ہدف دیا تھا جبکہ ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم202 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔اس میچ کے دوران کئی مرتبہ ایسے مرحلے بھی آئے ، محسوس ہوتا تھا کہ ویسٹ انڈیز اس میچ کو ڈرا کرنے میں کامیاب ہو جائے گا لیکن پاکستانی بولرز نے زبردست محنت اور عمدہ بولنگ کی مدد سے ویسٹ انڈیز کو قابو کر لیا۔
یاسر شاہ کومین آف دی میچ اور مین آف دی سریز قرار دیا گیاانہوں نے اس سیریز میں25کٹیں بھی حاصل کیں۔اس میچ کے جیتنے کے ساتھ ہی پاکستان نے ویسٹ انڈیز کی سرزمین پر پہلی مرتبہ سیریز جیتنے کا اعزاز بھی اپنے نام کیا اور یونس خان اور مصباح الحق کو شاندار انداز سے الوداع کیا۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم پہلی اننگز میں 274 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی تھی جسکی وجہ سے پاکستان کو129 رنز کی برتری حاصل ہوئی تھی ۔اس میچ کی ایک خاص بات یہ بھی رہی کہ ویسٹ انڈیز کی اس شکست میں مڈل آرڈر بلے باز آر ایل چیس نے ایک صبر آزما ننگز کھیلتے ہوئے شاندار سنچری بنائی لیکن دوسرے اینڈ پر کوئی بلے باز ان کا ساتھ نہ دے سکا جس کے باعث وہ سنچری کے ساتھ غیر مفتوح رہتے ہوئے بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے۔ انہوں نے6گھنٹے کی اپنی اننگز میں239گیندوں کا سامنا کیا اور درجن بھرچوکوں اور ایک چھکے کے ساتھ101رنز بنائے۔پاکستان کی طرف سے یاسر شاہ نے 5، حسن علی نے تین اور محمد عامر و محمد عباس نے ایک ایک وکٹ لی۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: pakistan win thriller to give younis khan misbah ul haq a perfect farewell with historic series triumph in Urdu | In Category: کھیل  ( sports ) Urdu News

Leave a Reply