پاکستان دو طرفہ کرکٹ سریز کے لیے ہندوستان کو منانے میں لگاہے

اسلام آباد:پاکستان کرکٹ بورڈ ان دنوں بھرپور کوششیں کر رہا ہے کہ کسی طرح ہندوستان کو سیریز کھیلنے کے لیے راضی کر لیا جائے لیکنہندوستان کے کان پر جوں تک نہیں رینگ رہی اور اس کے نخرے آسمانوں کو چھو رہے ہیں۔ وہ مختلف بہانے بنا کر مسلسل پاکستان کے ساتھ کسی بھی قسم کی سیریز کھیلنے سے انکار کرتا چلا آ رہا ہے۔اسی مقصد کی خاطر پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان اور نجم سیٹھی دبئی میں خیمہ زن ہیں تاکہ بھارت کے ساتھ سیریز کھیلنے کا کوئی حل نکالا جائے۔
اس حوالے سے پی سی بی کے چیئرمین اور ہندوستانی وزیر کھیل وجے گوئل کے درمیان مذاکرات ہوئے لیکن ہندوستان نے موجودہ حالات اور مصروفیات کا بہانہ کر کے سیریز کھیلنے سے انکار کر دیا ہے۔چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سے روانگی سے قبل کہا تھا کہ ہم کوشش کریں گے کہ ہندوستان کو سیریز کے لیے منا لیا جائے لیکن اگر ندوستان نے ہٹ دھرمی جاری رکھی تو ہم آئی سی سی کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے۔
واضح رہے کہ کہ پاکستان اس سے پہلے بھی کئی مرتبہ کوششیں کر چکاہے کہ پاک ہند سیریز کا انعقاد کیا جا سکے لیکن ہندوستان کے سخت رخ کے باعث یہ کوششیں کسی نتیجے تک نہیں پہنچ سکیں۔

Title: pakistan trying hard to convince india to resume cricketing ties | In Category: کھیل  ( sports )

Leave a Reply