پاکستان ہندوستان میں ہونے والے جونیر ورلڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں نہیں کھیلے گا

نئی دہلی: پاکستان کی جونیئر ہاکی ٹیم تاخیر سے درخواست دینے کے سبب ہندوستان میں منعقد ہونے والے جونیئر ورلڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ کا حصہ نہیں بن پائے گی، جس کے بعد بین الاقوامی ہاکی فیڈریشن (ایف آئی ایچ) نے اس کی جگہ ملیشیا کو کھیلنے کے لئے مدعو کیاہے۔
اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں ہونے والے جونیئر ورلڈ کپ میں حصہ لینے کے لیے قررہ وقت تک پاکستانی ٹیم کی شرکت کی توثیق نہ کیے جانے کے باعث ایف ایچ آئی کو یہ فیصلہ لینا پڑا جس کے بعد ویزا کے لیے درخواست دی تھی۔ ایسے میں ایف آئی ایچ کو مجبورا ًپاکستانی ٹیم کو ٹورنامنٹ سے باہر کرنا پڑا ہے۔
ایف آئی ایچ نے اپنے بیان میں بتایا کہ پاکستانی ٹیم کی جگہ ملیشیا کی جونیئر مرد ہاکی ٹیم 8سے 18 دسمبر تک ہونے والے ورلڈ کپ ٹورنامنٹ میں حصہ لینے آئے گی۔ ہاکی کی عالمی تنظیم نے کہا کہ ہمیں اس بات کا دکھ ہے کہ پاکستان کی جونیئر ٹیم اتر پردیش میں ہونے والے ورلڈ کپ ٹورنامنٹ میں کوالیفائی ہونے کے باوجود بھی حصہ نہیں لے سکے گی۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pakistan to miss junior hockey world cup as fih withdraws invite in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply