فاسٹ بولرز عرفان اور شاہین آفریدی پاکستانی ٹیم میں واپس،عابد علی نیا چہرہ،

اسلام آباد: پاکستان نے دورہ آسٹریلیا کے لیے ٹسٹ اور ٹی ٹونٹی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔ٹسٹ ٹیم میں افتتاحی بلے باز عابد علی ہی نیا چہرہ ہیں ۔وہ پلئینگ الیون میں شامل کیے جانے پر سرزمین آسٹریلیا پر اپنا ٹسٹ ڈیبو کریں گے۔تجربہ کار لیفٹ آرم اسپنر کاشف بھٹی کو بھی ٹسٹ ٹیم میں شامل کر لیا گیا۔

مڈل آرڈر بلے باز افتخار احمد اور فاسٹ بولر عمران خان سینیئر کو بھی ورلڈ ٹسٹ چمپین شپ کے میچز کے لیے اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا۔وکٹ کیپر محمد رضوان کو سابق کپتان سرفراز احمدکی جگہ ٹیم میں جگہ دی گئی ہے۔

موسیٰ خان کو مڈل آرڈر بلے باز خورشید شاہ اور رسٹ اسپنر عثمان قادر کے ساتھ اسکواڈ میں لے لیا گیا ا ور دراز قد فاسٹ بولر محمد عرفان کو ٹی ٹونٹی سریز کے لیے ٹیم میں واپس بلا لیا گیا۔

چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ مصباح الحق نے لاہور میں ہوئی ایک پریس کانفرنس میں ٹیم کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا۔کمر میں درد کے عارضہ کے باعث حسن علی کا ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا جبکہ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کمر کے درد سے چھٹکارہ پا کر ٹسٹ ٹیم میں واپس آ گئے۔

ٹسٹ ٹیم یہ ہے:اظہر علی (کپتان)،عابد علی، اسد شفیق، بابر اعظم ، حارث سہیل، امام الحق، عمران خان سینیئر، افتخار احمد، کاشف بھٹی ،محمد عباس، محمد رضوان، موسیٰ خان، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود اور یاسر شاہ۔

ٹونٹی20-ٹیم:بابر اعظم (کپتان)، آصف علی،فخر زماں، حارث سہیل، افتخار احمد، عماد وسیم، امام الحق، خورشید شاہ، محمد عامر، محمد حسنین ، محمد عرفان، محمد ضوان،موسیٰ خان ، شاداب خان، عثمان قادر اور وہاب ریاض۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pakistan squad for australia rizwan replaces sarfaraz as keeper irfan makes comeback in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.