پاکستانی بولر یاسر شاہ نے ہندوستانی گیند باز روی چندرن اشون کا شکریہ ادا کیا

دبئی:ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں تیز ترین 100 وکٹوں کے ساتھ ایشین کرکٹر کا اعزاز حاصل کرنے والے پاکستانی لیگ اسپنر یاسر شاہ نے ریکارڈ اپنے نام کرنے کے بعد ہندستانی اسپنر روی چندرن اشون کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے میچ سے قبل اپنے ٹوئیٹ میں یاسر شاہ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا تھا۔
ان کا کہنا ہے کہ وہ یہ سنگ میل عبور کرکے بہت زیادہ خوشی محسوس کررہے ہیں۔یاسر شاہ نے ٹیسٹ کرکٹ میں 100 وکٹیں حاصل کرنے والے مشترکہ طور پر دنیا کے دوسرے کھلاڑی ہونے کا بھی اعزاز حاصل کیا اور انہوں نے یہ کارنامہ ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے درمیان دبئی میں ہونے والے پہلے ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ کے دوران حاصل کیا۔
میچ کے چوتھے دن کا کھیل مکمل ہونے کے بعد یاسر شاہ نے کہا کہ یہ ان کے لیے قابل فخر لمحہ ہے اور اب ان کی توجہ پاکستان کی جیت پر مرکوز ہے۔یاسر شاہ نے اس بات کا اعتراف کیا کہ میچ سے قبل نہیں اندازہ نہیں تھا کہ وہ اس ریکارڈ کے قریب ہیں اور انہیں میڈیا سے معلوم ہوا کہ وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے ہیں۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pakistan spinner yasir shah thanks r ashwin for motivational tweet in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply