اسمتھ کی جارحانہ بلے بازی اور اسٹارک کی تباہ کن باؤلنگ کی مد دسے آسٹریلیا نے پاکستان کو ملبورن میں بھی ہرایا

میلبورن:کپتان ا سٹیون اسمتھ کی165رنز کی شاندار اننگز اور آل راؤنڈرمشل اسٹارک کی84رنز کی جارحانہ اننگز کے بعد تباہ کن باؤلنگ نے ملبورن ٹیسٹ کے ڈرا ہونے کی تمام قیاس آرائیوں کو غلط ثابت کرتے ہوئے آسٹریلیا کو پاکستان کے خلاف دوسرے کرکٹ ٹسٹ کے پانچویں اور آخری دن جمعہ کو اننگز اور 18 رنوں کی شاندار فتح سے ہمکنار کر کے 3ٹسٹ میچز کی سیریز دو صفر سے جتوادی۔
آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز 142 اوور میں آٹھ وکٹ پر 624 رن کا بڑا اسکور بنانے کے ساتھ ہی ڈکلیئر کر دی جس سے اسے 181 رنوں کی سبقت مل گئی. اس کے بعد پاکستانی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں محض 53.2 اوور میں 163 رن بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ پاکستانی ٹیم کی یہ مسلسل چوتھی ٹیسٹ شکست ہے اور اسی کے ساتھ اس کا آسٹریلیا کی زمین پر سیریز جیتنے کا 52 برسوں کا انتظار کچھ اور طویل ہو گیا ہے۔ سیریز کا تیسرا اور آخری میچ تین جنوری سے سڈنی میں شروع ہوگا۔
پہلے ہی دباؤ میں آ چکی پاکستانی ٹیم کی اننگز میں بلے بازوں نے خاصا مایوس کیا اور صرف اظہر علی 43 رن اور ساتویں نمبر کے وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد نے 43 رنوں کی اننگز کھیلی۔دیگر کوئی بلے باز بڑا اسکور نہیں بنا سکا. آسٹریلوی اسپنر ناتھن لیون نے یونس خان (24)، کپتان مصباح الحق (صفر) اور اساد شفیق (16) کے ایک کے بعد ایک تین وکٹیں حاصل کیں۔ ا سٹارک نے تیسرے نمبر کے بلے باز بابر اعظم (تین) کو آؤٹ کرنے کے بعد پاکستان کے نچلے آرڈر کو زبردست نقصان پہنچایا اور سرفراز، وہاب ریاض (صفر) اور یاسر شاہ (صفر) کے چار وکٹ حاصل کئے ۔اس سے پہلے اسٹارک نے ساتویں نمبر پر بہترین بلے بازی کرتے ہوئے 91 گیندوں میں تین چوکے اور سات شاندار چھکے اڑاتے ہوئے 84 رنوں کی بہترین اننگز کھیلی۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pakistan slide to defeat in dramatic finish in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply