لارڈز ٹسٹ :انگلستان184پرل آؤٹ، فاسٹ بولروںعباس اور حسن کی تباہ کن بولنگ

لندن : انگلستان اورپاکستان کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سریز کا پہلا میچ پہلے ہی روزسے اس وقت دلچسپ موڑ اختیار کر گیا جب لارڈز کے میدان میں پاکستان نے انگلستان کو 184پر آؤٹ کرنے کے بعد اپنی پہلی اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پر50رنز بنا لیے۔

پہلے رو ز پاکستان کی جو واحد وکٹ آؤٹ ہوئی وہ افتتاحی بلے باز امام الحق کی تھی جنہیں اسٹورٹ براڈ نے ان کے نجی اسکور 4پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔ اس سے قبل انگلستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔لیکن چار فاسٹ بولروں پر مشتمل اٹیک کے دو ہتھیار محمد عباس اور حسن علی نے انگلستان کے کسی بلے با زکو اپنے اوپر حاوی نہیں ہونے دیا اور وقفہ وقفہ سے وکٹ لیتے ہوئے انگلستان کی اننگز 58اووروں میں ہی محض184پر سمیٹ دی۔

افتتاحی بلے باز ایلسٹر کک 148گیندوں پر 14چوکوں کی مدد سے 70رنز بنا کر نمایاں رہے۔ انہیں جیسے ہی محمد عامر نے کلین بولڈ کیا انگلستان کی اننگز بری طرح لڑکھڑا گئی اور باقی پانچ کھلاڑی محض 35رنز کا ہی اضافہ کر سکے۔بن اسٹوکس نے 64گیندوں پر پانچ چوکوں اور ایک چھکے کےساتھ 38اور بیرسٹو نے 59بالوں پر چار چوکوں کی مدد سے 27رنز بنائے۔پاکستان کی طرف سے حسن علی اور محمد عباس نے چار چار وکٹ لیے جبکہ محمد عامر اور فہیم اشرف کو ایک ایک وکٹ ملی۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pakistan seize control at lords as mohammad abbas and hasan ali capitalise on englands errors in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply