نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے میچز کی سریز کے لیے پاکستانی ٹیم کا اعلان

کراچی: نیوزی لینڈ کے خلاف ایک روزہ میچز کے لیے پاکستان نے اپنی15رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا۔ زخمی ہونے کے باعث کچھ عرصہ سے ٹیم سے باہر رہنے والے اظہر علی کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جبکہ احمد شہزادکو گھریلوکرکٹ میں عمدہ کارکردگی کے باوجود ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔سمجھا جاتا ہے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی20ٹیم میں بھی انہیں شامل نہیں کیا جائے گا۔ کیونکہ سلیکٹر اس طرز کی کرکٹ میں بابر اعظم کو افتتاحی بلے باز کے طور پر استعمال کرنا چاہتے ہیں۔
ٹیم اس طرح ہے:اظہر علی، فخر زماں، بابر اعظم، امام الحق، شعیب ملک، محمد حفیظ، حارث سہیل، سرفراز احمد(کپتان، وکٹ کیپر) فہیم اشرف،عماد وسیم، شاداب خان، جنید خان، محمد عامر، رومان رئیس اور حسن علی۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pakistan odi squad announced against nz in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply