ٹیسٹ کرکٹ درجہ بندی میں بھی پاکستان مائل بہ زوال،پانچویں پوزیشن بھی خطرے میں

دبئی:ایک روزہ رینکنگ میں آٹھویں نمبر پر چلی جانے والی پاکستانی ٹیم ٹیسٹ کرکٹ میں بھی تنزلی کا شکار ہے اور اب اس کی پانچویں درجہ بندی بھی خطرے میں ہے کیونکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم بنگلہ دیش کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں شکست دے کر پانچویں نمبر پر آ سکتی ہے۔
لگاتار چھ ٹیسٹ میچوں میں شکست اور دو کلین سوئپ کے بعد سابق عالمی نمبر ایک ٹیم رینکنگ میں پانچویں نمبر پر پہنچ گئی اور اب اس کی یہ پوزیشن بھی خطرے میں ہے۔پاکستان اس وقت 97 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے اور 96 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر موجود نیوزی لینڈ کی ٹیم بنگلہ دیش کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں شکست دے کر پاکستان کو مزید ایک درجہ نیچے دھکیل دے گی۔
ادھر بلے بازوں کی رینکنگ میں ہاشم آملا 134 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد چار درجہ ترقی کے بعد چھٹے نمبر پر آ گئے ہیں اور یونس خان ایک درجہ نیچے ساتویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔نیوزی لینڈ کے خلاف ڈبل سنچری بنانے والے بنگلہ دیشی آل راؤنڈر شکیب الحسن کو آٹھ درجہ ترقی کا انعام ملا جس کے بعد وہ 23ویں نمبر پر آگئے۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pakistan may slip to sixth spot in icc test ranking in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply