پاکستان ہمیشہ ہندوستان سے دو طرفہ کرکٹ تعلق کا خواہاں رہا ہے : مصباح

لاہور:پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کامیاب ترین کپتان مصباح الحق نے ہند پاک کرکٹ سیریز کی بحالی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمیشہ ہندوستان کے ساتھ کھیلنے کو تیار ہے لیکن اگر وہ نہیں کھیلنا چاہتے ہوں تو ہم کیا کرسکتے ہیں۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصباح الحق نے کہا کہ کھیلوں کو سیاست سے الگ ہونا چاہیے۔
پاکستان اور ہندوستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو طرفہ سیریز کا سلسلہ2008 میں ممبئی حملوں کے بعد منقطع ہوا تھا اس سے قبل 2007 میں پاکستان ٹیم نے شعیب ملک کی قیادت میں ہندوستان کا دورہ کیا تھا جہاں 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلی گئی تھی۔ اس سیریز کے پہلے میچ میں انل کمبلے کی قیادت میں ہندوستان ٹیم نے پاکستان کو شکست دی تھی تاہم دیگر دومیچ برابری پر ختم ہوئے تھے۔مصباح الحق نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اگر ہندوستان آئی سی سی کے مقابلوں میں پاکستان کے خلاف کھیل سکتا ہے تو پھر دوطرفہ سیریز کیوں نہیں کھیل سکتا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم نے 2010 کے بعد مصباح کی قیادت میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلیا، جنوبی افریقہ اور ہندوستان کو پیچھے چھوڑتے ہوئے آئی سی سی کی ٹیسٹ درجہ بندی میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔پاکستان ٹیسٹ ٹیم اس وقت ہندوستان سے ایک پوائنٹس کی بہتری کےساتھ سرفہرست ہے۔پاکستان اور ہندوستان کے درمیان گزشتہ سال دسمبر میں دو طرفہ سیریز کی بحالی کی امید پیدا ہوئی تھی جب ہندوستان کرکٹ بورڈ ( بی سی سی آئی) کے سابق سربراہ سری نواسن نے پاکستان سے دوطرفہ سیریز بحال کرنے کا وعدہ کیا تھا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pakistan is always ready to play cricket against india says misbah ul haq in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply