اظہر علی کی صبر آزما اننگز نے پاکستان کو سنبھال لیا

باربیڈاس : اظہر علی اور احمد شہزاد پر مشتمل افتتاحی جوڑی کی محتاط بلے بازی اور دونوں کے درمیان پہلی وکٹ کی رفاقت میں بننے والے155رنز کی بدولت پاکستان ویسٹ انڈیز کی پہلی اننگز کے اسکور 312رنز کے جواب میں دوسرے روز کا کھیل ختم ہونے تک 3وکٹ پر 172رنز بنانے میں کامیاب ہو گیا۔اظہر علی 193گیندوں پر سات چوکوں کی مدد سے 81رنز بنا کر میدان مین ڈٹے ہوئے ہیں۔ جبکہ احمد شہزاد 191بالوں پر 8چوکوں کے ساتھ70رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔بابر اعظم اور یونس خان کوئی رن بنائے بغیر ہی آؤٹ ہو گئے۔ویسٹ انڈیز کی طرف سے لیگ اسپنر دیوندر بشو نے 2اور فاسدٹ بؤلر گیبریل نے ایک وکٹ لی۔
اس سے قبل روسٹن چیس کی شاندار سنچری کی مدد سے ویسٹ انڈیز نے اپنی لڑکھڑاتی اننگز کو سنبھالتے ہوئے پاکستان کے خلاف دوسرے کرکٹ ٹیسٹ کے دوسرے روز 312رنز بنا کر اپنی پوزیشن سنبھال لی۔ 25 سالہ چیس نے کیریئر کی دوسری ٹیسٹ سنچری بنائی اور کپتان جیسن ہولڈر کے ساتھ ساتویں وکٹ کے لیے ا سٹمپ تک 132 رنز کی ساجھیداری بھی کی۔ہولڈر 128گیندوں پر 8چوکوں کی مدد سے 58 رن بنا کر فاسغٹ بولر محمد عباس کاتیسرا شکار بنے ۔ ہولڈر کے آؤٹ ہوتے ہی لگا تار اووروں میں چیس، بشو اور جوزف بھی آؤٹ ہو گئے اور ویسٹ انڈیز کی اننگز 312رنز پر اختتام پذیر ہو گئی۔چیس نے 210گیندوں پر17چوکوں کے ساتھ131رنز بنائے۔ پاکستان کی طرف سے محمد عباس چار وکٹ لے کر سب سے کامیاب بولر رہے جبکہ محمد عامر نے 3یاسر شاہ نے دو اور ٹیسٹ ڈیبو کرنے والے شاداب خان نے ایک وکٹ لی۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pakistan hold edge after azhar ali fifty in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply