دولت مشترکہ کھیلوں کا ہند پاک کے درمیان ہاکی میچ2-2سے برابر

گولڈ کوسٹ:ہاکی میں آخری لمحات میں جیتا ہوا یا ڈرا کی جانب بڑھتے میچ کو شکست میں بدلنے کی عادت ختم ہوئے زیادہ عرصہ نہیں گذرا تھا کہ ہندوستان نے یہاں دولت مشترکہ کھیلوں کے ہاکی مقابلہ میں آخری سکنڈ اپنے روایتی حریف پاکستان کے خلاف یقینی طور پر 2-1 سے جیتنے والے میچ کو 2-2کی برابری پر ختم کردیا۔
ہندستان کی طرف سے پہلے اور دوسرے کوارٹر میں دلپریت سنگھ اور ہرمن پریت سنگھ نے گول کیے اور 2-0کی سبقت کے ساتھپہلا ہاف ختم کیا ۔تیسرے کوارٹر میں عرفان جونیر نے گول کر کے مارجن1-2کر دیا۔
لیکن ہندوستان چوتھے اور آخری کوارٹر کے آخری منٹ تک 2-1سے اپنی سبقت برقرار رکھنے کے باعث بے فکر ہو گیا اور اسی غفلت کا فائدہ میچ کے اور آخری منٹ کے آخری سات سکنڈوں میں پنالٹی کارنر حاصل کرنے کا اٹھایا اور پھر اس پنالٹی کارنر کو گول میں بدل کر ہارے ہوئے میچ کو ڈرا میں بدل دیا۔
جس وقت گیند ڈی کے اندر کسی دفاعی کھلاڑی کے پیر سے ٹکرائی تو پاکساتن نے فوراً پنالٹی کارنر کیاپیل کی اور ریویو مانگا۔میچ ریفری نے پنالٹی کارنر دے دیا اور علی مبش نے اس پنالٹی کارنر کو گول میں بدلنے میں کوئی غلطی نہیں کی۔

Title: pakistan draw against india with dramatic last second goal | In Category: کھیل  ( sports )

Leave a Reply