پاکستان نے واحد ٹی۔ 20 میچ میں انگلینڈ کو 9وکٹ سے شکست دی

مانچسٹر:پاکستان نے آج یہاں کھیلے جانے والے واحد ٹی 20 بین الاقوامی میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو 9وکٹ سے شکست دے کر70روزہ دورے کا بہت خوشگوار اختتام کیا۔ٹسٹ میچوں کی سریز جیتنے کے بعد ون ڈے میچوں کی سریز میں پہلے چاروں میں ہارنے کے بعد آخری ون ڈے میچ اور پھر واحد ٹی ٹونٹی میچ جیت کر اس نے بلا شبہ اپنی لاج بچائی ہے اور اب پاکستانی کھلاڑی سے عین قبل یکے بعد دیگرے دو میچ جیت کر خوشی خوشی وطن واپس جا سکتے ہیں۔انگلینڈ ایک روزہ سیریز 1۔4 سے جیت چکا ہے۔
شرجیل خان اور خالد لطیف پر مشتمل پاکستان کی افتتاحی جوڑی نے136رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلستان کے بولروں کے ابتدائی اوووں میں ہی گیند کو میدان کے ہر کونے کی سیر کراکے اپنے ارادے ظاہر کر دیے۔ ان دونوں نے محض 67گیندوں پر 107رنز کی پارٹنر شپ کی ۔اس اسکور پر شرجیل 36گیندوں پر 7چوکوں اور 3چھکوں کی مدد سے 59رنز بنا کر عادل رشید کی گیند پر معین علی کے ہاتھوں لپک لیے گئے۔ لیکن اس وقت تک پاکستان جیت کی خوشبو سنگھ چکا تھا۔شرجیل کے بعد بابر اعظم لطیف کا ساتھ دینے آئے اور ان دونوں نے جیت کے لیے مطلوبہ 29رنز صرف22گیندوں پر پورے کر لیے۔
لطیف 42گیندوں پر 8چوکوں اور دو چھکوں کے ساتھ59اور بابر 11گیندوں پر دو چوکوں کی مدد سے15رنز بنا کر غیر مفتوح رہے۔ اس سے قبل انگلستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔ جسے اس کی افتتاحی جوڑی( الیکس ہیلز اور جیسن رائے) نے 200کے اسٹرائیک ریٹ سے پہلے وکٹ کے لئے محض28گیندوں پر 56 رنز بنا کر پاکستان کے خیمہ میں کھلبلی مچادی۔ لیکن لیفٹ آرم اسپنر عماد وسیم نے جیسے ہی رائے کو انفرادی اسکور21 اور اگلے ہی اوور میں ہیلز کو بھی ان کے انفرادی اسکور37رن پر آؤٹ کیا انگلستان کی ٹیم اس بری طرح لڑکھڑئی کہ پھر سنبھل نہ سکی اور مقررہ20اووروں کے اختتام تک وہ سات وکٹ کے عوض صرف135رنز ہی بنا سکی۔پاکستان کی طرف سے فاسٹ بولر وہاب ریاض18رنز کے عوض3وکٹ لے کر کامیاب بولر رہے جبکہ حسن علی اور عماد وسیم نے دو وکٹ لیے۔ وہاب ریاض کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pakistan cruise to nine wicket win in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply