پاکستانی کھلاڑیوں نے وراٹ اور انوشکا کو مبارکباد دی

نئی دہلی: ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی اور بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کو ان کے پرستار دنیا بھر سے مبارکباد دے رہے ہیں۔ سرحد پار سے پاکستان کے موجودہ اور سابق کرکٹ کھلاڑیوں کی جانب سے بھی اس نئے جوڑے کو مبارکباد دینے کا تانتا لگا ہے۔ بوم بوم شاہد آفریدی نے ٹوئٹ کر کے کہا”پ دونوں کو شادی مبارک ، خد ا سے دعاگو ہوں کہ آپ کو دنیا جہاں کی خوشیاں نصیب ہوں، رب کا آپ دونوں پر کرم رہے اور آپ دونوں کی ازدواجی زندگی خوشیوں سے بھرپور ہو۔اظہر محمود نے ٹوئیٹ کر کے کہا کہ خدا آ پ دونوں کی ازدواجی زندگی کے لیے نیک خواہشات اور آپ دونوں کے لیے یہ خوشیوں اور خوش نصیبی کو سفر ہو۔ وراٹ آپ کو نئی اننگز کے لیے مبارکباد اور دعائیں۔عمر اکمل نے ٹوئیٹر پر مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ دونوں کو شادی کی مبارکباد ، آپ دونوں کا یہ پیار تاحیات بر قرار رہے۔سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے ٹوئیٹ کیا ”وراٹ کوہلی اور انوشکا شرما کو نئی زندگی کی ہر نئی صبح اور نئی شام خوشیوں کی نوید لائے۔ نئی زندگی کے لیے میری نیک خواہشات ۔ ‘موجودہ فاسٹ بولر محمد عامر نے ٹوئیٹ کیا” مبارکباد برادر، خدا آپ پر کرم فرمائے‘ ۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pakistan cricketers wish anushka sharma virat kohli on new innings in life in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply