پاکستان میں کرکٹ میچ کے دوران ایک بلے باز کی باؤنسر لگنے سے موت

لاہور: پاکستان کا ایک ہونہار بلے باز زبیر احمد کی مردان میں ایک میچ کے دوران سر پر باؤنسر لگنے سے موت ہو گئی ہے۔ پاکستانی میڈیا کے مطابق یہ حادثہ 14 اگست کو پیش آیا جب یوم آزادی کے موقع پر وہ ایک نمائشی میچ کھیل رہے تھے۔ احمد لسٹ اے اور ٹوئنٹی 20 ٹیم کوئٹہ بیئرس کے لئے چار میچ کھیل چکے ہیں۔
کوئٹہ بئیرس کے لیے کھیلتے ہوئے انہوں نے ٹوئنٹی ٹوئنتی کے 4میچز میں111رنز بنائے تھے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹوئٹر پر یہ اطلاع دی۔بورڈ نے لکھا “زبیر کی المناک موت اس بات کو یاد دلاتی ہے کہ تمام سطح پر کرکٹروں کے لیے ہیلمیٹ پہننا ضروری ہے۔ہماری دلی ہمدردی زبیر کے خاندان کے ساتھ ہے۔
” حال ہی میں آسٹریلوی کھلاڑی ڈیوڈ وارنر کو بھی پریکٹس کے دوران جوش ہیزل وڈ کی ایک باؤنسر لگی تھی۔ وہیں تین سال پہلے آسٹریلوی کرکٹر فلپ ہیوز کی سر پر باؤنسر لگنے سے موت کے بعد بین الاقوامی سطح پر ہیلمیٹ کے قوانین اور اس ٹیکنالوجی میں تبدیلی کی گئی ہے۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pakistan cricketer zubair ahmed dies after being hit by bouncer in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply