لارڈز کی جیت عامر کی نئی زندگی کا آغاز ہے:مصباح الحق

لندن:میزبان انگلینڈ کو پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست دینے والے پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ کرکٹ میں واپسی کر رہے تیز گیند باز محمد عامر اپنی نئی زندگی جینے کے لیے تیار ہیں۔
پاکستان نے چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں میزبان انگلینڈ کو 75 رنوں سے شکست دے کرایک صفر کی برتری حاصل کر لی ہے.عامر کو 2010 میں لاڈرز میں ہی اسپاٹ فکسنگ کا مجرم پایا گیا تھا اور اب انہوں نے اسی میدان سے پھر سے اپنے کرکٹ کیریئر کی شروعات کی ہے. اس میچ میں عامر نے 17.5وور کی بولنگ میں 39 رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کیں. مصباح نے میچ ختم ہونے کے بعد پریس کانفرنس میں کہا کہ عامر کیلئے یہ خاص وقت ہے۔
ان کی نئی زندگی کی پہلی صبح ہے۔جو وکٹوں کی شکل میں خوشیوں کی نوید لائی ہے اور اب وہ اپنی نئی زندگی شروع کر سکتے ہیں۔مجھے امید ہے کہ وہ اپنی کارکردگی سے یہ ثابت کر دیں گے کہ وہ ایک اچھے کرکٹر کے ساتھ ساتھ ایک اچھے اور دیانتدار انسان بھی ہیں۔انہوں نے کہا کہ عامر بہت خوش قسمت ہیں کہ انہیں دوبارہ کھیلنے کا موقع ملا ہے اور یہ ان کے لئے ایک نئی زندگی ہے۔
مصباح نے امید ظاہر کی کہ عامر آگے آنے والے میچو ں میں بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔کپتان نے کہا کہ یقینی طور سے وہ ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ وہ نہایت باصلاحیت بولر ہیں اور میرا خیال ہے کہ وہ اب کوئی ایسا غلط کام نہیں کریں گے جس سے انہیں پریشانی ہو۔(یو این آئی)

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pakistan captain sees lords win as start of a new life for mohammad amir in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply