پاکستان نے غیر ملکی کرکٹ ٹیموں کے لیے 4بلٹ پروف بسیں خریدیں

اسلام آباد: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اپنے ملک میں دورے پر آنے والی غیر ملکی ٹیموں کی حفاظت کو یقینی بنانے اور ان کے اندر تحفظ کا اعتماد بحال کرنے کو لے کر چار بلٹ پروف بسیں خریدی ہیں۔
سال 2009 میں پاکستان کے دورے پر آئی سری لنکا کی ٹیم کی بس پر دہشت گردوں نے بندوقوں سے حملہ کر دیا تھا۔اس حملے میں چھ کھلاڑی زخمی ہو گئے تھے اور چھ سیکورٹی اور دو شہری مارے گئے تھے۔واقعہ کے بعد پاکستان کو اپنے گھریلو میچ متحدہ عرب امارات منتقل کرنے پر مجبور ہونا پڑا تھا۔
اس کے بعد سے صرف زمبابوے کی ٹیم ہی گذشتہ سال پاکستان کے دورے پر آئی تھی۔اس کے علاوہ اور کوئی بھی ٹیم پاکستان میں بین الاقوامی میچ کھیلنے نہیں آئی ہے۔پی سی بی کے ایک ترجمان نے کہاکہ ملک میں ایک بار پھر بین الاقوامی کرکٹ کو زندہ کرنے کا مقصد ہم نے چار بلٹ پروف بسیں خریدی ہیں۔
توقع ہے کہ اس سے ہم مختلف ممالک کی کرکٹ ٹیموں کی مزیبانی کر سکیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ان بسوں کے ذریعہ ہم ان کی حفاظت یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ انہیں اچھی سہولت بھی مہیا کرانا چاہتے ہیں۔
تحفظ کو لے کر یہ بلٹ پروف بسیں اہم کردار ادا کریں گی۔انہوں نے کہا کہ پی سی بی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا فائنل بھی ملک میں ہی منعقد کرنا چاہتا ہے۔
ترجمان نے کہاکہ حفاظت کے حوالے سے ہم غیر ملکی کھلاڑیوں سے بات چیت کریں گے اور پی سی ایل کے پہلے سیزن میں سیکورٹی کو لے کر ہم نے خاص اقدامات کئے ہیں۔ہمارا اہم مقصد ملک میں بین الاقوامی کرکٹ کو پھر سے زندہ کرنا ہے اور اس جانب کافی کچھ کیا جا رہا ہے۔(یو این آئی)

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pakistan buys bulletproof buses to convince international teams to tour in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply