سابق ہندوستانی کرکٹر نے عمران خان کو لتاڑا اور پاکستان کودہشت گردوں کی افزائش نسل کے لیے نہایت زر خیز مقام بتایا

نئی دہلی: سابق ہندوستانی ٹسٹ بلے باز محمد کیف نے جنہوں نے 2002میں انگلینڈ کے لارڈز میدان پر 87ناٹ آؤٹ رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ہندوستان کو نٹ ویسٹ ٹرافی جیتنے کے تاریخی کارنامہ انجام دلوایا تھا،پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کو کھری کھوٹی سناتے ہوئے پاکستان کو دہشت گردوں کے لیے محفوظ پناہ گاہ اور ان کی نشو ونما و افزائش نسل کے لیے سرسبز و شاداب اور نہایت زرخیز زمین سے تعبیر کیا۔محمد کیف اپنے ایک مضمون میں رقمطراز ہیں کہ ”پاکستان کو ، جو کہ دہشت گردوں کے لیے محفوظ مسکن و تربیت گاہ ہے، دہشت گردی کے خاتمہ کے لیے بہت کچھ کرنا ہے۔

اقوام متحدہ میں کیسی بد بختانہ تقریر کی اور ایسی تقریر کر کے ایک عظیم کرکٹر کے رتبہ سے گر کر پاکستانی فوج اور دہشت گردوں کے آلہ کار و کٹھ پتلی بن گئے۔ جب سے عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے74ویں اجلاس سے خطاب کیا ہے وہ مختلف شعبہ حیات کو لوگوں کا ہدف تنقید بنے ہوئے ہیں۔

سابق ہندوستانی کرکٹ کپتان سوربھ گنگولی نے بھی عمران خان کی جنرل اسمبلی میں تقریر کو ”مہمل“ قرار دیا اور کہا کہ یہ اس کرکٹر کی تقریر نہیں ہے جس کا دنیائے کرکٹ میں ایک اونچا مقام ہے اور کرکٹرز اس کا احترام کرتے ہیں ۔

گنگولی نے یہ تبصرہ وریندر سہواگ کے اس ٹوئیٹ پر کیا جس میں انہوں نے عمران خان کی تقریر کا ویڈیو ڈالا ہے۔گنگولی نے ٹوئیٹر کے توسط سے لکھا ہے”ویرو۔۔۔ میں نے اسے دیکھا اور میں بھونچکا رہ گیا۔۔۔۔ایک ایسی تقریر جو کبھی سنی ہیں گئی۔۔۔۔۔دنیا جسے امن کی ضرورت ہے اور پاکستان ایسا ملک ہے جسے امن کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔۔۔۔ اور اس کا رہنما ایسی مہمل باتیں کر رہا ہے۔۔۔۔۔یہ وہ کرکٹر عمران خان نہیں ہے جسے دنیا جانتی ہے۔۔۔۔۔ اقوام متحدہ میں تقریر قابل افسوس و مذمت ہے“۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pakistan breeding ground for terrorists ex india cricketer blasts imran khan in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.