پاکستان نے وارم اپ میچ میں نیوزی لینڈ کو120رنز سے ہرادیا

نیلسن: پاکستان نے پانچ ون ڈے میچوںکی سریز شروع ہونے سے تین روز پہلے نیلسن میں کھیلے گئے ایک تین روزہ میچ میں نیوزی لینڈ کو120رنز سے شکست دے دی۔343رنز کے تعاقب میں کیوی ٹیم لیگ اسپنے شاداب خان کے اسپن جال میں ایسی پھنسی کہ پوری ٹیم 47.1اوورز میں 221رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
نیوزی لینڈ کیجانب سے ایم جے ڈیوڈسن 81گیندوں پر چار چوکوں کے ساتھ54رنز بنا کر نمایاں رہے۔ شاداب نے 4وکٹ لیے جبکہ فہیم اشرف کو دو وکٹ ملے۔
محمد عامر،حسن علی، فخر زماں اور رمان رئیس نے ایک ایک وکٹ لی۔ اس سے قبل ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کے کپتان نے پاکستان کوپہلے بلے باز ی کے لیے مدعو کیا۔ پاکستان کے افتتاحی بلے بازوں اظہر علی اور فخر زماں کی سنچریوں کی مدد سے پاکستان نے 50 اووروں میں342رنز بنا کر کیوی کپتان کا فیصلہ غلط ثابت کر دیا۔
اظہر علی نے105گیندوں پر8چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے104اور زماں نےصرف84گیندوںپر 12چوکوں اور تین چھکوں کے ساتھ 106رنز بنائے۔دونوں ہی بلے بازوں کو جب کیوی بولرز آؤٹ نہ کر سکے تو دونوں خود ہی ریٹائرڈ آؤٹ ہو گئے۔ دیگر کامیاب بلے بازوں میںحسن علی محض15گیندوں پر دو چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے36اور شاداب خان 29گیندوں پر 24رنز بنا کر شامل رہے ۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pakistan beat nz xi by 120 runs in warm up game in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply