پاکستان 400واں ٹیسٹ میچ فلڈ لائٹ میں جمعرات سے ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گا

دبئی:ریگزار عرب میں پاکستان اس وقت 400یا اس سے زائد ٹیسٹ میچ کھیلنے والے کرکٹ ملکوں کے کلب میں شامل ہو جائے گا جب پاکستان دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں جمعرات کو ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلا ٹیسٹ کھیلنے اترے گا ۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دن رات کا یہ ٹیسٹ گلابی گیند سے کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیمیں پہلی بار گلابی گیند سے دن رات ٹیسٹ کھیلیں گی۔ گلابی گیند سے یہ دوسرا ڈے نائیٹ ٹیسٹ ہوگا۔ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ نے گزشتہ سال ایڈیلیڈ میں فلڈ لائٹ میں ٹیسٹ کھیلا تھا۔
دونوں ممالک میں فرسٹ کلاس میچ فلڈ لائٹ میں کھیلے جا چکے ہیں لیکن ٹیسٹ میچ کو گلابی گیند کو فلڈ لائٹ میں کھیلنا ان کے لئے ایک مختلف تجربہ ہوگا۔ پاکستان کے بلے باز اظہر علی نے کہا، “یہ ایک مختلف چیلنج ہوگا لیکن ہم ا س کے لیے بہت پرجوش ہیں۔یہ ہمارے لئے ہی نہیں بلکہ ناظرین کے لئے بھی ایک دلچسپ تجربہ ہوگا۔
پاکستان کے لیے یہ اہم میچ ہے کیونکہ اس میچ میں اترتے ہی اس کے 400 ٹیسٹ میچ پورے ہو جائیں گے۔پاکستان نے اپنا پہلا ٹیسٹ 1952 میں دہلی میں ہندوستان کے خلاف کھیلا تھا۔ ایک ٹیسٹ ٹیم کے طور پر پاکستان نے تقریبا 64 سال کے اپنے سفر میں اب تک 128 میچ جیتے، 113 ہارے اور 158 ڈرا کھیلے ہیں۔ دوسری طرف ویسٹ انڈیز نے گزشتہ 10 سال میں غیر ملکی سر زمین پر صرف چار ٹیسٹ جیتے ہیں اور 25 میچوں میں اسے شکست کا منھ دیکھنا پڑا ہے۔ ان میں سے تین جیت تو بنگلہ دیش کے خلاف ہی ہے۔
انہوں نے ایک اور جیت جنوبی افریقہ کے خلاف پورٹ الزبتھ میں دسمبر 2007 میں حاصل کی تھی۔ ویسٹ انڈیز نے حال ہی میں ہندوستان سے گھریلو سیریز صفر۔دو سے گنوائی تھی۔ پاکستان کے لیگ اسپنر یاسر شاہ اپنے 100 ٹیسٹ وکٹ پورے کرنے سے پانچ وکٹ دور ہیں۔ شاہ نے اب تک 16 ٹیسٹ کھیلے ہیں اور اگر دبئی میں وہ یہ کامیابی حاصل کر لیتے ہیں تو وہ سب سے تیز 100 وکٹ پورے کرنے میں مشترکہ طور پر دوسرے نمبر پر پہنچ جائیں گے۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pakistan adds day night context to historic 400th test in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply