رونالڈینو سمیت معروف غیر ملکی فٹبالروں نے کھیل مقابلوں کے لیے پاکستان کو محفوظ ملک قرار دیا

لاہور:رونالڈینو سیون نے گگز سیون کو دوسرے نمائشی میچ میں بھی 0-2 سے شکست دیدی۔ لاہور کے فورٹریس اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں برازیل کےعالمی شہرت یافتہ فٹبالر رونالڈینیو، مانچسٹر یونائیٹڈ کے سابق کھلاڑی ریان گگز،ہالینڈ کے جار ج بوتینگ،سابق فرانسیسی مڈفیلڈر رابرٹ پائرس،پرتگال کے لوئی بووا مورتے اور انگلستان کے ڈیوڈ جیمز نے اس میچ کے اختتام پر میڈیا کے نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کو کھیل مقابلوں کی میزبانی کے لیے محفوظ ملک قرار دیا اور غیر ملکی ٹیموں کو تلقین کی کہ وہ اس ملک کا دورہ کریں۔ ان غیر ملکی کھلاڑیوں کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے بچوں اور خواتین سمیت شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی۔ فٹبال کے عالمی ستاروں کیلئے سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے، ایئرپورٹ سے ہوٹل اور اسٹیڈیم کے روٹ پر پاک فوج اور پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی۔
میچ کے پہلے کوارٹر میں رونالڈینو نے گول کرنے کا ایک آسان موقع گنوا دیا جب ڈیوڈ جیمز نے بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان کی شوٹ روک لی چناچنہ دوسرے کوارٹر میں لوئس بوا مورٹے کے پاس کی بدولت ریاض نے بہترین گول اسکور کر کے اپنی ٹیم کو 1-0 کی برتری دلوائی۔ تیسرے کوارٹر میں رونالڈینو کے پاس کی بدولت حسن بشیر نے ایک گول اور کرکے ٹیم کی جیت کو یقینی بنا دیا۔میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل صادق علی نے کھلاڑیو ں میں انعامات تقسیم کیے۔ میچ کے اختتام پر رونالڈینیو نے وننگ ٹرافی اٹھاکر شائقین کی داد وصول کی جس کے بعد انہوں نے پاکستان کی میزبانی کو سراہا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pakistan a safe country for sports events ronaldinho ryan giggs in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply