ایشیا کپ کرکٹ کے لیے پاکستان کے ممکنہ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان

لاہور: متحدہ عرب امارات میں 15تا28ستمبر کھیلے جانے والے ایشیا کپ کی تیاری کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ نے18کھلاڑیوں پر مشتمل کھیپ کا  اعلان کر کے ان کے لیے تربیتی کیمپ لگا دیا۔

لیکن ان مقابلوں کے لیے پاکستان کے سابق کپتان اظہر علی کو ڈراپ کر دیا گیا۔ سابق کپتان انضمام الحق کی سربراہی میں قومی سلیکشن کمیٹی نے کپتان سرفراز احمد اور چیف کوچ مکی آرتھر کے ساتھ مشاورت کر کے 3ستمبر سے شروع ہونے والے تربیتی کیمپ میں طلب کیے جانے والے18کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا۔ ممکنہ کھلاڑیوں کی فہرست میں افتتاحی بلے باز شان مسعود اور آل راؤنڈر عماد وسیم بھی شامل ہیں۔

کیمپ میں طلب کیے گئے کھلاڑی یہ ہیں: فخر زماں، امام الحق، شام مسعود، محمد حفیظ، بابر اعظم، شعیب ملک، آصف علی، حارث سہیل، سرفراز احمد، شاداب خان، محمد نواز، عماد وسیم، حسن علی، عثمان خان شنواری، محمد عامر، جنید خان، شاہین شاہ آفریدی اور فہیم اشرف۔رفوایتی حریف ہندوستان اور پاکستان کے درمیان اعصاب شکن مقابلہ کے نام سے کھیلے جانے والا میچ 19ستمبر کو ہوگا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pak cricket team named for asia cup in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply