رکشہ چلا کر پیٹ پالنے والے سابق اولمپئن محمد عاشق ایک کمپنی کے اسپورٹس ایمبیسیڈر مقرر

لاہور:غربت کے باعث رکشہ چلانے پر مجبور پاکستان کے سابق اولمپئن محمد عاشق کو ٹیکنالوجی کمپنی نیٹ سول ٹیکنالوجیز لمیٹڈ نے ملازمت دے کر انھیں اپنا نیشنل اسپورٹس ایمبیسڈر مقرر کردیا۔
یاد رہے کہ گذشتہ دنوں ایک انٹرویو میں 81 سالہ محمد عاشق نے بتایا تھا کہ وہ 1960 اور 1964 اولمپکس میں پاکستانی کی نمائندگی کرچکے ہیں، جبکہ 1958 اور 1962 کے ایشین گیمز میں انھوں نے بالترتیب چاندی اور کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔محمد عاشق نے انٹرویو کے دوران اپنی کسمپرسی کی داستان سناتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ پاکستان کے کئی صدور، ورزا اور چیف ایگزیکٹوز سے مصافحہ کرچکے ہیں، ساتھ ہی انھوں نے شکوہ کیا کہ لوگ انھیں بھلا چکے ہیں۔
میڈیا پر رپورٹس سامنے آنے کے بعد نیٹ سول ٹیکنالوجیز نے محمد عاشق سے رابطہ کیا اور انھیں ملازمت دینے کا اعلان اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر کیا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pak company appointed olympion mohammad ashiq as national sports ambesador in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply