شارجہ میں تاریخ رقم کرنے کا سنہراموقع ضائع ہو نے پرپاکستانی کپتان مصباح الحق کا اظہار افسوس

شارجہ:پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے شارجہ میں تاریخ رقم کرنے کے نادر موقع ضائع ہو نے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلے بازوں نے ڈسپلن کا مظاہرہ نہیں کیا جبکہ یاسر شاہ بھی توقعات پر پورا نہیں اترے۔
انعامی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے مصباح الحق کا کہنا تھا کہ پہلی اننگز میں تین سو سے کم اسکور پر آؤٹ ہونے کے بعد میچ میں واپس نہیں آسکے، ٹیسٹ کپتان نے غلطیوں کا اعتراف کرتے ہوئے یاسر شاہ کی بولنگ کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔ مصباح الحق کا کہنا تھا کہ ٹیم نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے دورے میں بہتر کھیل پیش کرے گی۔
واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز نے شارجہ میں کھیلے جانے والے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میں پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر دورے میں وائٹ واش کرنے کے اعزاز سے محروم کر دیا۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم کے کپتان جیسن ہولڈر نے میچ کے بعد تقریب انعامات میں کہا کہ ایک طویل انتظار کے بعد انہیں ٹیسٹ میچ میں کامیابی نصیب ہوئی ہے۔ بارہ ٹیسٹ میچوں کے بعد ہولڈر کی کپتانی میں ویسٹ انڈیز نے پہلی مرتبہ ٹیسٹ میچ میں کامیابی حاصل کی ہے۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pak captain misbah ul haq disappointed over test defeat in sharjah in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply