پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 7وکٹ سے ہرا کر ٹیسٹ سریز میں1-0کی سبقت حاصل کر لی

جمائیکا: ( یو این آئی ) لیگ اسپنر یاسر شاہ کی شاندار گیند بازی کی بدولت پاکستان نے میزبان ویسٹ انڈیز کو پہلے کرکٹ ٹسٹ کے پانچویں اور آخری دن سات وکٹ سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر سے سبقت حاصل کرلی۔ویسٹ انڈیز کی دوسری اننگز میں 63 رن پر چھ وکٹ لے کر یاسر نے میزبان ٹیم کو 52.4 اوور میں محض 152 پر ڈھیر کر دیا تھا جس سے کیریبین ٹیم پاکستان کو جیت کے لیے محض 32 رنوں کا معمولی ہدف ہی دے سکی۔ پاکستان نے 10.5 اوور میں تین وکٹ کے نقصان پر ہدف پار کر لیا۔کپتان مصباح الحق 12 اور بابر اعظم 9رنز بنا کر غیر مفتوح رہے۔ شینن گیبریل، جوزف اور دیویندر بشو کو ایک ایک وکٹ ملا۔ لیگ اسپنر یاسر پاکستان کی جیت میں ہیرو رہے جنہوں نے ویسٹ انڈیز کی دونوں اننگز میں154رنز کے عوض آٹھ وکٹ لئے۔ یاسر نے دوسری اننگز کے چھ وکٹ کی بدولت ٹیسٹ میں نویں بار اننگز میں پانچ وکٹ لینے کا اعزاز حاصل کیا۔ وہ اپنی اس کارکردگی کی بدولت مین آف دی میچ منتخب کئے گئے۔ اس سے پہلے ویسٹ انڈیز کی ٹیم کل پاکستان سے 121 رن پیچھے تھی اور صبح اس نے چار وکٹ پر 93 رن سے اننگز کو آگے بڑھایا۔ لیکن یاسر نے اوپنرکارلائیس بریتھویٹ (14)، کیرون پاول (49)، شمرو (20)، شائ? ہوپ (6)، جوزیف (ایک) اور شینن گیبریل (صفر) کے وکٹ لے کر کیریبین اننگز کو دو گھنٹے میں ہی 152 پر ڈھیر کر کے ٹیم کو جیت دلا دی۔ یاسر کے علاوہ محمد عامر نے 20 رن پر ایک، محمد عباس نے 35 رن پر دو اور وہاب ریاض نے 29 رن پر ایک وکٹ لیا۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا میچ 30 اپریل سے چار مئی تک برج ٹاو¿ن اور تیسرا اور آخری میچ روس?و میں 10 سے 14 مئی تک کھیلا جائے گا۔

Title: pacers yasir spur pakistan to victory | In Category: کھیل  ( sports )

Leave a Reply