محمد شامی کا چوتھے ٹیسٹ میں کھیلنا مشکوک،رہانے بھی زخمی، منیش پانڈے کو موقع دیا جانے کا امکان

ممبئی: انگلینڈ کے بلے بازوں کو اپنی رفتار ،سوئنگ اور باو¿نسر وں سے پریشان کرنے والے تیزگیندباز محمد شامی کا جمعرات سے یہاں شروع ہو رہے چوتھے ٹیسٹ میچ میں کھیلنا مشکوک ہے اور ان کی جگہ ممبئی کے تیز گیند باز شردل ٹھاکر کو بلایا گیا ہے۔ ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے بدھ کو ایک بیان جاری کر کے بتایا کہ بلے باز اجنکیا رہانے کو ان کی دائیں ہاتھ کی انگلی میں فریکچر کی وجہ سے باقی دو ٹیسٹ میچوں سے باہر کر دیا گیا ہے اور ان کی جگہ کرناٹک کے بلے باز منیش پانڈے کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ رہانے کو آج پریکٹس سیشن کے دوران انگلی میں چوٹ لگ گئی تھی۔ بی سی سی آئی نے ساتھ ہی بتایا کہ شامی کے گھٹنے میں ورم ہے اور ان کے متبادل کے طور پر شاردل ٹھاکر کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ بی سی سی آئی کی طبی ٹیم شامی کے گھٹنے کی سوجن پر نظر رکھے ہے اور ان کے چوتھے ٹیسٹ میں کھیلنے کے حوالے سے حتمی فیصلہ میچ کی صبح کیا جائے گا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: pacer mohammed shami doubtful for fourth test in Urdu | In Category: کھیل  ( sports ) Urdu News

Leave a Reply