کولکاتا میں انڈر 17فٹبال ورلڈ کپ کے دوران 600اضافی بسیں چلائی جائیں گی

کلکتہ:(یو این آئی )مغربی بنگال کے وزیر ٹرانسپورٹ شوبھندو ادھیکاری نے آج کہا ہے کہ فیفا انڈر 17عالمی فٹ بال کپ کے دوران 600 اضافی بسیں چلیں گی جس میں 430بسیں ائیر کنڈیشنڈ ہوں گی۔کلکتہ کے سالٹ لیک اسٹڈیم میں 8اکتوبر سے فیفا انڈر 17فٹ بال کے میچز شروع ہوں گے۔ ادھیکاری نے میڈیا کے نمائندوںسے بات کرتے ہوئے کہا کہ شہر کے مختلف علاقوں سے سالٹ لیک اسٹیڈیم تک میچ کے دن مغربی بنگال ٹرانسپورٹ کارپوریشن خود 480بسیں چلائے گی اور اولا ایپ کیب سروس کو 130بسیں چلانے کیلئے پرمٹ دیا گیا ہے۔
تمام بسوں کے ڈرائیور اور کنڈیکٹروں کو خصوصی ٹریننگ دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بسوں کے ذریعہ مغربی بنگال کے کلچر و ثقافت کی بھی نمائش کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ انڈر 17فٹ بال میچ دیکھنے کیلئے ملک بھر سے ہزاروں افراد کے آنے کی توقع ہے۔ مسٹرادھیکاری نے کہا کہ اسٹیڈیم سے الٹا ڈانگہ، کرونا موئے اور میلن میلہ تک، جو اسٹڈیم سے صرف چند کلومیٹر کی دوری پر واقع ہے ، شٹل سروس چلائی جائے گی۔
محکمہ ٹرانسپور ٹ کے سیکریٹری الاپنا بندو پادھیائے نے کہا کہ 100بسیں جنوبی بنگال ٹرانسپورٹ کارپوریشن اور نارتھ بنگال اسٹیٹ ٹرانسپورٹ کارپوریشن مہیا کرائیں گی جو مختلف اضلاع سے اسٹیڈیم تک چلے گی۔اس کے علاوہ مغربی بنگال ٹرانسپورٹ کارپوریشن 80بسیں اسکول اور کالج کو فراہم کرے گی۔ جو مختلف اسکولوں اور کالجوں سے چلے گی۔انہوں نے کہا کہ جن طلبا کے پاس اسٹیڈیم کا ٹکٹ ہوگا ان سے کرایہ نہیں لیا جائے گا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Over 600 buses for fifa u 17 world cup in kolkata in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply