خراب بلے بازی کے باعث ویسٹ انڈیز سے ہارے:وراٹ کوہلی

اینٹیگوا: ہندوستانی کرکٹ ٹیم کی بلے بازی کے کوچ سنجے بانگڑ اور کپتان وراٹ کوہلی نے ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں چوتھے ون ڈے میں 11 رن کی شکستکے لئے بلے بازوں کے خراب شاٹس کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ ہندوستان کو مقررہ 50 اووروں میں 190 رن کے آسان ہدف کا تعاقب کرنا تھا لیکن مہمان ٹیم دو وکٹ باقی رہتے ہوئے 178 پر ہی آؤٹ ہو گئی اور اس نے میچ جیت کر سیریز پر قبضہ کرنے کا موقع بھی گنوا دیا۔
اس میچ میں بھی اوپنر اجنکیا رہانے اور وکٹ کیپر بلے باز مہندر سنگھ دھونی نے اپنی نصف سنچری والی اننگز سے ٹیم کو اچھی پوزیشن میں پہنچایا تھا لیکن نچلے آرڈر کے کھلاڑی درکار رنوں کا اضافہ نہ کر سکے۔ فی الحال سیریز 2-1 پر ہے اور آخری میچ میں ہندوستان کے پاس جیت اور ویسٹ انڈیز کے پاس سیریز ڈرا کرانے کا موقع رہے گا۔
وراٹ نے میچ کے بعد صحافیوں سے کہا کہ ”ہم نے بہترین گیند بازی کی اور ویسٹ انڈیز کو صرف 189 پر روک دیا لیکن ہمارے بلے بازوں نے خراب شاٹس کھیلے اور ہم نے اہم وقت پر وکٹ گنوائے“۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Our shot selection wasnt up to the mark kohli in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply