لوئیس کی سنچری کی مدد سے ویسٹ انڈیز نے ٹی ٹونٹی میچ میں ہندوستان کو 9وکٹ سے ہرایا

جمیکا: ایون لوئیس کی 62گیندوں پر درجن بھر چھکوں اور نصف درجن چوکوں کی مدد سے125رنز کی طوفانی اننگز اور تجربہ کار ماروین سیموئلز کے ساتھ دس اووروں میں 112رنز کی پارٹنر شپ کی مدد سے ویسڑٹ انڈیز نے ہندوستان کو واحد ٹی ٹونٹی میچ میں 9وکٹ سے شکست دے کر ایک میچ سریز جیت لی۔ سیموئلز نے 29گیندوں پر پانچ چوکوں اور ایک چھکے کے ساتھ36رنز بنائے۔ہندوستان کی جانب سے چائنا مین بولر کلدیپ یادو ایک وکٹ لے کر کامیاب ترین بولر ثابت ہوئے۔ انہوں نے ایک سال بعد ٹیم میں شامل کیے جانے والے خطرناک بلے باز کرس گیل کو وکٹ کیپر مہندر سنگھ دھونی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا۔ گیل نے21بالوں پر ایک چھکے اور ایک چوکے کے ساتھ18رنز بنائے۔آخری ون ڈے میچ میں چار وکٹ لے کر ہندوستان کی جیت میں نمایاں کردار ادا کرنے والے فاسٹ بولر محمد شامی بری طرح ناکام رہے اور تین اووروں میں انہوں نے 46رنز دیے اور لوئس کا کیچ ڈراپ کیا ۔جو بہت مہنگا ثابت ہوا۔
کیونکہ جس وقت کیچ ڈراپ ہوا تو لوئس 47رنز پر تھے ۔لیکن اس کے بعد انہوں نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔اور مین آف دی میچ ایوارڈ کے مستحق قرار دیے گئے۔ اس سے قبل ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر ہندوستان کو پہلے بلے بازی کے لیے مدعو کیا۔ کپتان وراٹ کوہلی نے شیکھر دھون کے ساتھ اننگز کا آغاز کیا اور پاور پلے میں ہی تابڑ توڑ حملے کر کے ایک بڑے اسکور کی جانب بڑھنے کا اشارہ دیا۔لیکن 64رنز کے مجموعے پرکوہلی 22گیندوں پر سات چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے39رنز بنا کر ولیمز کی گیند پر سنیل نرائن کو کیچ تھما بیٹھے۔
اگلی ہی گیند پر دھون بھی رن آؤٹ ہو گئے۔لیکن رشبھ پنت اور تجربہ کار بلے باز د نیش کارتک نے تیسرے وکٹ کی رفاقت میں59بالوں پر 86رنز بنا کر اسکور ڈیڑھ سو پار کر ادیا اور ایسا محسوس ہو رہا تھا کہ ہندوستان 200سے زائد رنز بنانے میں کامیاب ہو جائے گا۔ لیکن کارتک کے آؤٹ ہونے کے بعد اگلے ہی اوور میں جب دھونی بھی آؤٹ ہو گئے تو پھر ہندوستانی بلے باز رنز بنانے کی رفتار نہ بڑھا سکے اور مقررہ20اووروں میں 6وکٹ پر 190رنز ہی بن سکے۔دھون نے 12گینمدوں پر پانچ چوکوں کی مدد سے23، پنت نے 35گیندوںپر دو چوکوں اور ایک چھکے کے ساتھ 38، اور کارتک ے 29گیندوں پر پانچ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 48رنز بنائے۔دھونے نے دو ، جادھو نے4، جڈیہ نے 13اور اشون نے11نز بنائے۔ ویسٹ انڈیزکی جانب سے ٹیلر اور ولیمز نے دو دو اور سیموئلز نے ایک وکٹ لیا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: One off t20i evin lewis powers west indies to nine wicket win against india in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply