برازیل میں فٹبال شائقین میں خونیں تصادم ایک ہلاک،کئی زخمی

ریوڈی جنیرو:ریوڈی جنیریو میں میچ سے قبل تشدد بھڑک اٹھا اور اس میں فٹبال کا ایک مداح ہلاک اور کئی دیگر زخمی ہوگئے۔ بوٹافوگو۔ فلامنگو میچ سے قبل شائقین کے درمیان جھگڑا ہوا۔
مرنے والا 28 سالہ ڈیاگو سلوا سانتوس تھا اسی اسٹیڈیم میں 2016 کے اولمپک کھیلوں کے ایتھلیٹک مقابلے ہوئے تھے۔ ریو ڈی جنیرو چیمپئن شپ میچ سے قبل کے میچ سے قبل شائقین کا ٹکراؤ ہوا تھا یہ میچ فلیمنگو نے 1۔2 سے جیت لیا۔پولیس نے بعد میں ربڑ کی گولیوں اور آنسو گیس سے تشددپر قابو پایا۔
میونسپل ہیلتھ دفتر نے خبر دی ہے کہ آٹھ افراد کو سالگاڈو فلہو ہسپتال لے جایا گیا یہ یا تو تشدد کا نشانہ بنے ہیں یا اسٹیڈیم کے نزدیک جھڑپوں میں گولی لگنے سے زخمی ہوئے ہیں۔ ان میں سے ایک کی موت ہوگئی چار کو چھٹی دے دی گئی اور تین کا اب بھی علاج چل رہا ہے۔ ان میں سے ایک کی حالت سنگین ہے۔

Title: one dead after football fans clash in rio de janeiro | In Category: کھیل  ( sports )

Leave a Reply