کیپ ٹاؤن میں انڈیا کو ہرانے کے بعد جنوبی افریقہ نے اپنی فاسٹ بولنگ بیٹری اورمضبوط کر لی

کیپ ٹاؤن: جنوبی افریقہ نے اپنی فاسٹ بیٹری سے ٹیم انڈیا کو شکست دینے کے بعد دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے ڈیل اسٹین کی عدم دستیابی کے باعث ٹیم میں مزید دو فاسٹ بولروں دواننے الیور اور 21سالہ لونگی نگیڈی کو کو شامل کر لیا۔جنوبی افریقہ نے فاسٹ بولنگ کے خلاف ٹیم انڈیا کے بلے بازوں کی خامیوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے جہاں ایک طرف فاسٹ بولروں کے کمانڈر ڈیل اسٹین کے زخمی ہو کر میدان سے چلے جانے کے بعد صرف تین بولروں کی مدد سے ٹیم انڈیا کو ہدف سے میلوں دور روک کر پہلا ٹیسٹ میچ جیت کر سریز میں1-0کی سبقت حاصل کی وہیں ٹیم انڈیا کے لیے سریز جیتنا مشکل بنا دیا کیونکہ اسے سریز جیتنے کے لیے باقیدونوں میچ جیتنا پڑیں گے جو جنوبی افریقہ کی ٹیم میں مزیددو فاسٹ بولروں کی شمولیت سے محال نظر آرہا ہے۔
کیپ ٹاؤن میں پہلے ٹیسٹ کے چوتھے روز دونوں ٹیموں کے فاسٹ بولروں کا ہی جلوہ رہا اور ہندوستانی فاسٹ بولروں نے محض65رنز کے عوض8جنوبی افریقی کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تو دوسری جانب فاسٹ بولر ورنن فلانڈر کے وکٹوںکے سکسر سے جنوبی افریقہ نے ٹیم انڈیا کو 42.4اووروں میں ہی محض135رنز پر ڈھیر کر دیا۔ لیکن فاسٹ بولنگ کی اس جنگ میں جنوبی افریقہ 72رنز سے جیت گیا۔208رنز کے ٹارگٹ کے تعاقب میں ابھی ٹیم انڈیا نے ایک تہائی منزل ہی طے کی تھی کہ اس کے ٹاپ آرڈر کے پانچ بلے باز بشمول کپتان وراٹ کوہلی فلانڈر اور مورکل کا شکار بن کر پویلین جا چکے تھے۔
77رنز پر پہلی اننگز کے ہیرو ہاردک پانڈیا کے آؤٹ ہوتے ہی ٹیم انڈیا کی شکست نوشتہ دیوار بن گئی تھی۔ جسے اشون نے بھونیشور کمار کے ساتھ مل کر مٹانے کی کوشش کی لیکن 8ویں وکٹ کے لیے ابھی 49رنز کی پارٹنر شپہی ہوئی تھی کہ فلانڈر نے اشون کی اننگز ختم کر نے کے بعد اسیاوور میں محمد شامی اورجسپریت بومرا کو بھی پویلین کی راہ دکھا کر جنوبی افریقہ کو72رنز سے شاندار فتح دلا دی۔ فلانڈر کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔
ٹیم انڈیا کی جانب سے اشون 53گیندوں پر پانچ چوکوںکی مدد سے 37اور کپتان کوہلی 40گیندوںپر چار چوکوں کے ساتھ28رنز بنا کر نمایاں رہے۔شکھر دھون نے 16، مرلی وجے نے13،پجارا نے 4،روہت شرما نے10، ردھیمان ساہا نے8 محمد شامی نے 4رنز بنائے جبکہ بھونیشور13رنز بنا کر غیر مفتوح رہے۔جنوبیافریقہ کیجانب سے فلانڈر نے 6اور ربادا و مورنےمورکل نے دو دو وکٹ لیے۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Olivier ngidi added to south africa squad for second test in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply