بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے اسپن بولر اوکیفے آسٹریلیا کی ٹیم میں شامل

سڈنی:آسٹریلیا کی ٹیم انتظامیہ نے بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے لئے زخمی تیزگیندباز ہیزلوڈ کی جگہ اسپنر اسٹیو او کیفے کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔ ہیزل ووڈ کو بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے بعد ری ہیب کے لئے واپس بھیجا جائے گا جس کے بعد وہ دوسرے ٹیسٹ اور ہندوستان کے خلاف اگلے ماہ شروع ہونے والی محدود اووروں کی سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔ ہندوستان کے خلاف سیریز کے لئے ہیزل ووڈ کی جگہ تیزگیندباز کین رچرڈسن کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے لیکن بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لئے اوکیفے کو شامل کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ اسی سال ہندوستان کے ٹسٹ دورے میں لیفٹ آرم اسپنر او کیفے نے شاندار کارکردگی پیش کرتے ہوئے 19 وکٹ حاصل کئے تھے جس میں پنے میں کھیلے گئے پہلے ٹسٹ میں 12 وکٹیں شامل ہیں۔ چیف سلیکٹر ٹریور ہونس نے آج ایک بیان میں کہا کہ دوسرے ٹسٹ کے لئے ٹیم میں گیندباز جیکسن برڈ موجود ہیں اور ہم تیزگیندبازی کے سلسلے میں فکرمند نہیں ہیں۔ بنگلہ دیش کے وکٹوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے اپنے اسپنروں کو منتخب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آسٹریلیا پہلا ٹسٹ چار دن کے اندر شکست کھا کر بنگلہ دیش کے خلاف سیریز میں صفر۔ایک سے پیچھے ہے۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Okeefe recalled to replace hazlewood in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply