اڑیسہ کے خلاف ڈرا میچ میں فیض فضل ایک رنز کے فرق سے سنچری چوکے

وشاکھاپٹنم:مین آف دی میچ اور کپتان فیض فضل (99) کی بہترین بلے بازی کی بدولت ودربھ نے رنجی ٹرافی کے گروپ بی میچ میں ڈرا کھیل کر تین پوائنٹ حاصل کرلئے ہیں جبکہ اس میچ سے اڑیسہ کو ایک پوائنٹ حاصل ہوا۔
اڑیسہ نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے پہلی اننگ میں 150 اور دوسری اننگ میں 274 رن نو وکٹ پر ڈکلیر بنائے تھے اس کے جواب میں ودربھ نے اپنی پہلی اننگ میں کپتان فیض فضل کے 99 رن اور گنیش ستیش کے 74 رنوںکی بدولت چھ وکٹ پر 272 رن بناکر اپنی اننگ ڈکلیر کردی تھی۔
ایک دیگر میچ میں جو سوراشٹر اور راجستھان کے درمیان کھیلا گیا کوئی نتیجہ نہیں نکلا اور برابری پر ختم ہوا۔ اس میچ میں کپتان جے دیو شاہ کی نا قابل شکست 193 رنز کی طوفانی اننگز نمایاں رہی۔سوراشٹر نے پہلی اننگز میں 430 رنز کا بڑا اسکور بنایا تھا۔اس کے جواب میں راجستھان کی ٹیم پہلی اننگز میں 105 اور دوسری اننگز میں چار وکٹ پر 30 رنز ہی بنا سکی۔سوراشٹر کی طرف سے جے دیو انادکٹ نے دو وکٹ لئے۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Odisha draw against vidarbha in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply