نیوزی لینڈ نے دوسرے ٹسٹ میں بھی زمبابوے کو ہرا کر کلین سوئپ کیا

بلاوایڈ: ایشا سوڈھی (19 رن پر تین وکٹ) اور مارٹن گپٹل (11 رن پر تین وکٹ) کی شاندار بولنگ سے نیوزی لینڈ نے زمبابوے کو دوسرے اور آخری کرکٹ ٹیسٹ کے پانچویں دن بدھ کو 254 رن سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز دو۔ صفر سے جیت لی۔
نیوزی لینڈ نے زمبابوے کے سامنے جیت کے لئے 387 رنوں کا ہدف دیا تھا۔ زمبابوے نے تین وکٹ پر 58 رن سے آگے کھیلنا شروع کیا اور اس کی اننگز 132 رنز پر سمٹ گئی۔ نیوزی لینڈ نے اپنے آخری سات وکٹ محض 35 رنوں کا اضافہ کر کے گنوا دیئے۔ زمبابوے کے آخری پانچ وکٹ تو محض دو رن جوڑ کر گرے اور اس کی اننگز کا خاتمہ ہو گیا۔
لیگ اسپنر سوڈھی نے 11.4 اوور میں 19 رن دے کر تین وکٹ لئے جبکہ آف اسپنر مارٹن گپٹل نے اپنا بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سات اوور میں محض 11 رن دے کر تین وکٹ اپنے نام کر لئے۔ڈونالڈ ترپانو نے 22 اور کریگ ارون نے 27 رنز بنائے. نیوزی لینڈ کی اننگز میں 113 اور 68 رنز بنانے والے کپتان کین ولیمسن کو ‘مین آف دی میچ’ اور نیل واگنیر کو ‘مین آف دی سیریز’ کا ایوارڈ سے نوازا گیا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Nz spinners cap off zimbabwe capitulation for 2 0 win in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply