ٹیلرنے سنچری بنا کرپاکستان کو نیوزی لینڈ کے خلاف ایک اورشکست کے کچھ اور قریب کر دیا

ہیملٹن: راس ٹیلر (ناٹ آؤٹ 102) کی سنچری سے نیوزی لینڈ نے دوسرے اور آخری کرکٹ ٹیسٹ کے چوتھے دن پیر کو پاکستان کے سامنے جیت کے لیے ایک دن باقی رہتے 369 رنز کا بڑا ہدف رکھ کرسیریز جیتنے کی طرف مضبوطی سے قدم بڑھا دیا۔ نیوزی لینڈ نے اپنی دوسری اننگز میں 85.3 اوورز میں پانچ وکٹ پر 313 رنز بنانے کے بعد اننگز ڈکلئیر کر دی۔
اپنی مجموعی برتری کی بنیاد پر میزبان ٹیم نے پاکستان کے سامنے جیت کے لیے 369 رنز کا ہدف رکھ دیا۔دن کے اختتام تک ہدف کا پیچھا کر رہی مہمان ٹیم تین اوور میں بغیر کسی وکٹ کے نقصان کے ایک رن بنا چکی ہے۔بلے باز سمیع اسلم ایک اور کپتان اظہر علی (ایک) کریز پر ہیں۔انہیں پانچویں دن کم از کم 98 اوور کھیلنے ہوں گے۔ سیڈون پارک میں کھیلے جا رہے دوسرے میچ میں ٹیلر نے اپنی 16 ویں ٹیسٹ سنچری لگاتے ہوئے نیوزی لینڈ کو سیریز جیتنے کے قریب پہنچا دیا جو کرائسٹ چرچ میں پہلا میچ جیت کر 1۔0 سے آگے ہے۔ٹیلر اب نیوزی لینڈ کے مارٹن کرو کی 17 سنچریوں کے ریکارڈ سے صرف ایک قدم پیچھے ہیں۔
انہوں نے 134 گیندوں میں 16 چوکے لگا کر ناٹ آؤٹ 102 رنز بنائے۔ سنچری مکمل کرنے کے ایک رن بعد ہی کپتان کین ولیمسن نے اننگز کا اعلان کر دی۔کیوی اوپنر ٹام لاتھم نے 80 رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ نے اس سے پہلے دن کا آغاز کل کے 0.1 اوور سے کیا تھا جب جیت راول اور لاتھم بغیر کسی رن کے کریز پر تھے۔دراصل پاکستان کی اننگز ختم ?ونے کے بعد نیوزی لینڈ کی دوسری اننگز میں ایک گیند پھینکی گئی تھی کہ بارش آنے کے بعد کھیل ممکن نہیں ہو پایا۔پاکستان کی جانب سے عمران خان نے 76 رن پر تین وکٹ لئے۔محمد عامر اور وہاب ریاض نے ایک ایک وکٹ لیا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Nz set pakistan 369 after taylor ton in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply