لیتھم اور ولیمسن کی ہاف سنچریوں کے بعد دوسرے روز کے کھیل کا آخری سیشن بارش کی نذر

کانپور: یہاں گرین پارک میں کھیلے جارہے 500ویں ٹسٹ میچ کے دوسرے روز آخری سیشن کا کھیل بارش کے باعث نہیں ہو سکا لیکن اس سے قبل کے دو سیشن میں افتتاحی بلے باز لیتھم اور کپتان ولیمسن کی شاندار ہاف سنچریوں کے ساتھ نیوزی لینڈ نے ہندوستان کی پہلی اننگز کے اسکور318 رنز کے جواب میں محض ایک وکٹ کے نقصان پر 152رنز بنا لیے تھے۔
کھیل ختم کرنے کا جس وقت اعلان کیا گیا تو ولیمسن 65پر اور لیتھم 56رنز بنا کر ناٹ آؤٹ تھے۔ ولیمسن نے 110گیندوں کی اننگز میں 6اور لیتھم نے 136بالوں کی اننگز میں 5چوکے لگائے۔ہندوستان کی طرف سے فاسٹ بولر امیش یادو ہی کامیاب بولر رہے انہوں نے17رنز کے عوض ایک وکٹ لی۔اگرچہ ہندوستان کے آف اسپنر اشون نے فلائٹ اور تیز ٹرن اور اچانک اچھال سے دونوں بلے بازوں کو بہت پریشان کیے رکھا لیکن لیتھم اور ولیمسن ، جو افتتاحی بلے بازگپتل کے آؤٹ ہونے کے بعد میدان میں آئے تھے، بہت محتاط اور سمجھداری سے ہندوستان کے اسپن اٹیک کا مقابلہ کیا اور کپتان وراٹ کوہلی کے تمام حربے ناکام بنا دیے۔
اس سے قبل رویندر جڈیجہ اور امیش یادو جمعرات کی ناتمام اننگز 9وکٹ پر291رنز کو آگے بڑھاتے ہوئے318تک ہی لے جا سکے تھے کہ یادو فاسٹ بولر ویگنر کے شکار ہو گئے۔ انہون نے9رنز بنائے۔ جبکہ جڈیجہ44گیندوں پر 7چوکوں کے ساتھ42رنز بنا کر غیر مفتوح رہے۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Nz make strong strides on rain hit day in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply