سولہ سالہ ملیشیائی لڑکی نور دامیان نے آل انڈیا گولف اعزاز جیتا

نئی دہلی: ہندوستان کی دکشا ڈاگر کو اوشا 100 ویں آل انڈیا ایمیچورگولف مقابلے کے خطابی مقابلے میں ملائیشیا کی نور دامیاں سے شکست کھا کر رنر اپ پر اکتفا کرنا پڑا۔ دہلی گولف کلب میں 21 سالہ نور دامیان نے 10 ویں کلاس کی طالبہ 16 سال کی دکشا کو 7-5 سے شکست دی۔ آ
ئرلینڈ کی ماریا ڈون نے چائنز تائیپی کی سائی وائی چیاکو 3-2 سے شکست دے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ مرکزی وزیر کھیل وجے گوئل، دہلی گولف کلب کے صدر سدھارتھ شری رام اور بیڈمنٹن اسٹار سائنا نہوال نے فاتح کھلاڑیوں کو اعزاز سے نوازا۔
دکشا نے میچ کے بعد کہاکہ اگرچہ میں ہار گئی لیکن اس سے مجھے بڑا تجربہ حاصل ہوا۔ آج میرا دن نہیں تھا اور میں نے کچھ غلطیاں کر دیں ہیں۔ نور نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا اور صحیح وقت پر درست شاٹ لگائے۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Nur damiyan wins usha 100th all india ladies amateur title in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply