ولیم سسٹرز اور جوکوویک ریو اولمپکس کے پہلے ہی راؤنڈ میں باہر

ریو ڈی جینرو:(یو این آئی) تین بار کی خاتون ڈبلز اولمپک چیمپئن سرینا اور وینس ولیمز بہنوں کی امریکی جوڑی کا چوتھے طلائی تمغہ کا خواب یہاں ریو اولمپکس ٹینس مقابلے کے پہلے ہی راؤنڈ میں الٹ پھیر کا شکار ہونے کے ساتھ چکنا چور ہو گیا۔
ریو اولمپکس کے خاتون ڈبلز مقابلے کے پہلے ہی راؤنڈ میچ میں ٹاپ سیڈ ولیمز بہنوں کی جوڑی کو جمہوریہ چیک کی باربورا ستریکووا اور لوسی سپفارووا کی غیر سیڈڈجوڑی نے 6-3، 6-4 سے شکست دے کر پہلے ہی راؤنڈ میں باہر کا راستہ دکھا دیا۔ ولیمز سسٹرز کی شکست کی خبر کی گونج ابھی تھمی بھی نہ تھی کہ دنیا کے نمبر ون پر فائز ٹینس اسٹار نووک جوکوویک بھی پہلے ہی راؤنڈ میں اولمپکس سے باہر ہو گئے۔
ولیمز سسٹرز نے سال 2000 کے سڈنی اولمپکس، 2008 کے بیجنگ اولمپکس اور 2012 کے لندن اولمپکس کے خواتین ڈبلز کا طلائی تمغہ اپنے نام کیا تھا۔ سال 2004 کے ایتھنز اولمپکس میں سرینا گھٹنے کی چوٹ کی وجہ سے حصہ نہیں لے سکی تھیں۔اس شکست کے بعد سرینا نے جذباتی ہوتے ہوئے کہا ”میں یہ نہیں کہوں گی کہ یہ بہت ہی خراب رہا۔
ہمارے پاس اپنے ملک کے لئے کچھ کرنے کا موقع تھا اور ہم نے اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ہماری جوڑی کے نام اولمپک خواتین ڈبلز میں تین طلائی، 14 گرینڈ سلیم درج ہیں۔ یہ غیر یقینی ہے“۔ اولمپک کھیلوں میں دنیا کی نمبر ایک خاتون سنگلز کھلاڑی سرینا کا سفر ابھی جاری ہے اور انہوں نے ایک مقابلے کے پہلے راؤنڈ میں آسٹریلیا کی ڈاریا گاوری لووا کو 6-3، 6-2 سے شکست دے کر اگلے راؤنڈ میں داخلہ حاصل کر لیا ہے۔
لیکن ان کی بڑی بہن اور سابق نمبر ایک وینس کو بیلجیم کی کرنسٹین فلپ ?ینس کے ہاتھوں سنگلز کے بھی پہلے ہی دور میں شکست جھیلنی پڑی تھی۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Novak djokovic joins william sisters in day of shocks in rio in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply