نووک جوکووچ نے کوچ بورس بیکر سے ناطہ توڑ لیا

لندن: دنیا میں دوسرے نمبر کے ٹینس کھلاڑی سربیا کے نوواک جوکووچ تین سال کے طویل عرصے کے بعد اپنے کوچ سابق نمبر ایک کھلاڑی جرمنی کے بورس بیکر سے الگ ہو گئے ہیں۔ سابق نمبر ایک جوکووچ نے بورس سے الگ ہونے کی تصدیق کی۔ انہوں نے ایک بیان میں کہاکہ گزشتہ تین انتہائی کامیاب سال ایک ساتھ گزارنے کے بعد میں نے اور بورس نے متفقہ طور پر الگ ہونے کا فیصلہ کیا ہے”۔ قابل ذکر ہے کہ جوکووچ نے حال ہی میں برطانیہ کے اینڈی مرے کے ہاتھوں نمبر ون کا تاج گنوایا تھا۔ 29 سالہ اسٹار ٹینس کھلاڑی نے کہاکہ “ہم نے ایک ساتھ بہت سے ہدف طے کئے تھے اور اسے مکمل طور پر حاصل کرنے میں کامیابی بھی پائی۔میں بورس کو اپنے بے پناہ تعاون، ٹیم ورک، لگن اور عزم کے لئے شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں”۔ دسمبر 2013 میں بورس سے وابستہ ہونے کے بعد جوکووچ نے ڈھیروں کامیابیاں حاصل کیں۔ انہوں نے اس دوران کل 12 گرینڈ سلیم خطابوں میں سے چھ میں جیت درج کی ہے۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Novak djokovic boris becker parting ways in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply