محمدشامی کے لیے ٹیم میں فی الحال جگہ نہیں: دھونی

میر پور: ٹیم انڈیا کے کپتان مہندر سنگھ دھونی نے کہا ہے کہ اگر بنگال کے فاسٹ بولر محمد شامی آئی سی سی ورلڈ کپ کے لیے فٹ قرار دے بھی دیے جاتے ہیں تب بھی ٹیم انڈیا میں انہیں جسپریت بمراہ یا اشیش نہرا کی جگہ شامل نہیں کیا جا سکتا کیونکہ فی الحلا ٹیم ہر لحاظ سے متوازن نظر آرہی ہے۔
ایشیا کپ ٹی ٹونٹی جیتنے کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دھونی نے کہا کہ انہیں ابھی تک اس کا علم نہیں کہ شامی فٹ ہیں یا نہیں۔ ا ن میں جو قابلیت و صلاحیت ہے اس کے پیش نظر ابھی ان کو اور موقع ملے گا اور ان کی صلاحیت و قابلیت کی بنا پر ہی انہیں ٹیم میںشامل کیا گیا تھا۔ وہ ایک ایسا بولر ہے جو نئی اور پرانی گیند سے شاندار بولنگ کر سکتا ہے اور یارکر ان کا اصل ہتھیار ہے۔
لیکن اس کے باوجود انہیں بومراہ کی جگہ شامل کرنا مشکل ہے کیونکہ بومراہ نئی گیند سے بہترین بولنگ کر رہے ہیں۔ہاردیک پاندیا ایک بولر آل راو¿نڈر ہیں۔اگر جڈیجہ او پانڈیا نمبر8پر بلے بازی کر سکتے ہیں تو تو وہ مجھے تین چار اوور دے سکتے ہیں۔اس لیے اس وقت ٹیم نہایت متوازن نظر آتی ہے۔شامی صرف اشیش نہراہ کی جگہ آسکتے ہیں لیکن ان کی جگہ بھی شامی کی شمولیت بہت مشکل ہے کیونکہ وہ اپنی ذمہ داری بخوبی نبھا رہے ہیں۔
وہ گیند کو دونون طرف سوئنگ کرا رہے ہیں۔لیکن دھونے کہا کہ سب سے پہلے تو شامی کو وارم اپ میچوں میں اپنی فٹنس ثابت کرنا ہوگی۔اگر وہ فٹ قرار دیے گئے تو ٹیم کے ساتھ رہیں گے ۔لیکن اگر ان فٹ رہے یا جس صلاحیت کے باعث انہیں ٹیم میں شامل کیا گیا تھا وہ ان میں نظر نہیں آئی تو انہیں کسی دوسرے کے لیے جگہ خالی کرنا ہوگی۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: No place for mohammed shami in playing eleven dhoni hints in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply