عمران خان کی تقریب حلف برداری میں ہندوستانی کرکٹروں کے شرکت کرنے پر کوئی اعتراض نہیں : راجیو شکلا

نئی دہلی: انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل ) کے چیرمین راجیو شکلا نے کہا ہے کہ اگر پاکستان کے وزیر اعظم منتظر عمران خان کی تقریب حلف برداری میں ہندوستانی کرکٹرز کے شرکت کرنے پر انہیں کوئی اعتراض نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان ذاتی طور پر اپنے دوستوں پر مدعو کر رہے ہیں تو میں سمجھتا ہوں کہ اگر وہ دعوت نامہ قبول کر ے جاتے ہیں تو کسی کو اس پر اعتراض کیوں؟ وہ جانے کے حقدار ہیں۔

واضح ہو کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ عمران خان نے اپنے ہم عصر کرکٹرز سنیل گواسکر، کپل دیواور نوجوت سنگھ سدھو اور بالی ووڈ اداکار و فلم ساز عامر خان کو اپنی حلف برداری تقریب میں شرلت کے لیے ذاتی طور پر مدعو کیا تھا۔

سدھو نے تو فوراً ہی دعوت نامہ قبول کر کے شرکت کا اعلان کر دیا تھا جبکہ کپل دیو نے کہا تھاکہ اگر حکومت ہند نے اجازت دے دی تو وہ اس تقریب میں ضرورشرکت کریں گے۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: no objection with cricketers attending imran khans swearing in ceremony rajeev shukla in Urdu | In Category: کھیل  ( sports ) Urdu News

Leave a Reply