سوپر اسٹار میسی کو ریو اولمپک کے لیے ارجنٹائن کی ٹیم میں جگہ نہیں ملی

بیونس آئرس:اگست میں برازیل می کے شہر ریڈی جنیرو میں ہونے والے ریو2016 اولمپک کےلئے اعلان کردہ ارجنٹائن کی فٹ بال ٹیم میں مشہور کھلاڑی اور اپنے ملک کےلئے سب سے زیادہ گول کرنے والے سوپر اسٹار لیونس میسی کو شامل نہیں کیاگیا ہے۔
ارجنٹائن کے کوچ گیراڈو نے ریو اولمپک کےلئے جس 22رکنی ٹیم کا اعلان کیا ہے اس میں میسی کانام نہیں ہے۔اولمپک ٹیم میں میسی کا منتخب نہ ہونا حیران کردینے والا فیصلہ ہے۔ کیونکہ سبھی کو میسی کے منتخب ہونے کی امید تھی۔ میسی کوپا امریکہ کپ میں شاندار فوم میں ہیں اور ٹورنامنٹ میں انہوں نے پانچ گول کئے ہیں۔
پانچ بار کے” ورلڈ فٹ بالر آف دی ایئر“ میسی حال ہی میں اپنا 55واں بین الاقوامی گول کرکے اپنے ملک کےلئے سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بنے ہیں۔ میسی کی بدولت ارجنٹائن نے 2008کے بیجنگ اولمپک کے فٹبال فائنل میںنانئجیریا کو شکست دے کر طلائی تمغہ جیتا تھا۔
انہوں نے کوپا امریکہ کپ میں ہی گیبریل بتستوتا کے ریکارڈ کو بھی توڑا ہے۔ریو اولمپک کے لئے اس بار ارجینٹینا کی ٹیم میں نو کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔ 2004اور 2008میں اولمپک چیمپین رہکا اعزاز پانے والے ارجنٹائن کو اس بار بھی مضبوط دعوےدار مانا جارہا ہے۔ریو اولمپک میں ارجینٹینا کو پرتگال اور الجیریا کے ساتھ گروپ ڈی میں رکھا گیا ہے۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: No messi in argentina squad for rio olympics in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply