روی شاستری کوٹیم انڈیا کا کوچ بنائے جانے کی خبر کی کرکٹ بورڈ نے تردید کی

ممبئی: ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ نے روی شاستری کو ٹیم انڈیا کا نیا کوچ بنانے کی خبر کا تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی اس ضمن میں حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا،کرکٹ بورڈ کے سکریٹری امیتابھ چودھری نے کہا کہ اس حوالے سے سی اے سی جلد ہی حتمی فیصلہ کا اعلان کرے گی۔ اس سے قبل یہاں اعلان کیا گیا تھا روی شاستری کو ہندوستانی کرکٹ ٹیم کا نیا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا گیا ہے۔ انہیں وریندر سہواگ، ٹام موڈی، فل سمنڈز، رچرڈ پائی بس اور لال چند راجپوت پر ترجیح دے کر اس عہدے پر فائز کیا گیا ہے۔
روی شاستری کا انتخاب سی اے سی کے اس اعلان کے ایک روز بعد عمل آیا ے جس میں کہا گیا تھا کہ انل کمبلے کے جانشین کے نام کاا علان کرنے کے لیے اسے مزید وقت چاہئے تاکہ اس سے قبل ٹیم انڈیا کے کپتان وراٹ کوہلی کی بھی رائے لی جاسکے۔منگل کی صبح تک کرکٹ حلقوں میں یہ خبر گردش کر رہی تھی کہ وریندر سہواگ اس عہدے کی دوڑ میں پیش پیش ہیں۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: No decision on team india coach just yet says bcci in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply