پرو کبڈی لیگ نیلامی : اتر پردیش نے نتن تومر کو 93 لاکھ میں خرید ا

نئی دہلی:(یو این آئی) پرو کبڈی کے پانچویں سیشن کی نیلامی نے ملک کے روایتی کہے جانے والے اس کھیل میں نئی تاریخ رقم کی اور ریڈر نتن تومر کو ملی 93 لاکھ روپے کی ناقابل یقین رقم نے ہندوستانی کھیلوں کی شکل ہی بدل ڈالی۔ 22 سالہ نتن تومر اس کے ساتھ ہی پرو کبڈی لیگ کے سب سے مہنگے کھلاڑی بن گئے۔ انہوں نے روہت کمار (81 لاکھ)، منجیت چھللر (75.50 لاکھ) اور سیلامنی کے (73 لاکھ) اور سرجیت سنگھ (73 لاکھ) کو کہیں پیچھے چھوڑ دیا۔تومر گزشتہ سال احمد آباد میں ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کے رکن رہے تھے۔انہیں نیلامی کے دوسرے ہاف میں نئی ٹیم اترپردیش نے 93 لاکھ روپے کی قیمت دے کر سب کو چونکا دیا۔ سمجھاجا رہا تھا کہ آل راؤنڈر منجیت چھللر سب سے مہنگے کھلاڑی بنیں گے لیکن نیلامی کے بعد کے مرحلے میں سارے مساوات بدل گئے۔ اتر پردیش اور تیلگو ٹائٹنس کے درمیان نتن کو خریدنے کو لے کر زبردست مقابلہ چلا جس میں اترپردیش نے بازی مار لی۔ ریڈر روہت کمار کو بنگلور بلس نے 81 لاکھ روپے میں خریدا۔ منجیت کو فلم اسٹار ابھیشیک بچن کی ٹیم جے پور پنک پینتھرز نے 75.50 لاکھ روپے میں اور سرجیت کو بنگال وارئرس نے 73 لاکھ روپے میں خریدا. دونوں کے درمیان صرف 2.5 لاکھ روپے کا ہی فاصلہ رہا۔ سیلوام کو جے پور نے 73 لاکھ میں خریدا۔ جے پور نے اس طرح دو کھلاڑیوں کو خریدنے میں ایک کروڑ 48 لاکھ روپے خرچ کئے۔ راجیش نروال کو 69 لاکھ، سندیپ نروال کو 66 لاکھ روپے، امت ہڈا کے 63 لاکھ، جیوا کمار کو 52 لاکھ، کلدیپ سنگھ کو 51.50 لاکھ، جسویر سنگھ کو 51 لاکھ، رویندر پہل کو 50 لاکھ، اجے کو 48.50 لاکھ، کاشلگ اداکے کو 48 لاکھ، رن سنگھ کو 47.50 لاکھ، موہت چھللر کو 46.50 لاکھ اور 42 سال کے دھرم راج چیرالاتھن کو 46 لاکھ روپے کی بھاری بھرکم قیمت ملی۔پرو کبڈی لیگ کے پہلے سیشن میں سب سے مہنگے کھلاڑی کی قیمت صرف 12 لاکھ روپے تھی لیکن پانچویں ایڈیشن تک پہنچتے پہنچتے اس لیگ کی مقبولیت میں اتنا اضافہ ہو گیا کہ ایک کھلاڑی کو تقریباً ایک کروڑ روپے کی قیمت مل گئی۔ پچھلے سال نیلامی میں سب سے زیادہ قیمت موہت چھللر کو ملی تھی جنہیں بنگلور بیل نے 53 لاکھ روپے میں خریدا تھا۔
پرو کبڈی لیگ کے جولائی سے شروع ہونے والے پانچویں ایڈیشن کے لیے کھلاڑیوں کی نیلامی میں ہندوستانیوں پر فرنچائزیز نے جم کر پیسہ لگایا۔پانچویں سیشن کے لئے اس بار ٹیموں کو آٹھ سے بڑھا کر 12 کر دیا گیا ہے اور چار نئی ٹیموں میں تمل ناڈو، گجرات، اتر پردیش اور ہریانہ کو لیگ میں شامل کیا گیا ہے. کھلاڑیوں کی نیلامی میں ہر ٹیم کے لئے چار کروڑ روپے کا سیلری پرس رکھا گیا تھا کبڈی لیگ میں کھلاڑیوں کی نیلامی میں کشتی، بیڈمنٹن اور ہاکی لیگ سب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے. کبڈی لیگ کے آگے اب صرف کرکٹ کی آئی پی ایل ہی نظر آرہی ہے جس میں کھلاڑیوں پر سب سے زیادہ دولت بارش ہوئی ہے۔ روہت 81 لاکھ میں بنگلور کے حصے میں گئے. آل راؤنڈر منجیت چھللر کو فلم اسٹار ابھیشیک بچن کی ٹیم جے پور پنک پینتھرز نے 75.50 لاکھ روپے کی قیمت پر خریدا۔ نیلامی میں ابھیشیک بچن خود بھی موجود تھے. منجیت کی اس کی قیمت کے بعد ان کے نزدیک پہنچے سرجیت، جنہیں بنگال نے 73 لاکھ روپے میں خریدا۔ جے پور نے سےلوام کو 73 لاکھ اور جسویر سنگھ کو 51 لاکھ میں خرید لیا. جے پور نے تین کھلاڑیوں کو خریدنے پر ایک کروڑ 99 لاکھ روپے خرچ کئے. آل راونڈر راجیش نروال پر اتر پردیش ٹیم نے 69 لاکھ روپے کی قیمت لگائی. جیوا کمار کو یوپی نے 52 لاکھ روپے میں خریدا. اتر پردیش نے اس طرح تین کھلاڑیوں کو خریدنے پر دو کروڑ 16 لاکھ روپے خرچ کر ڈالے۔
سندیپ نروال پر پینری پلٹن نے 66 لاکھ روپے کی قیمت لگائی. آل راونڈر سندیپ پر دہلی اور ہریانہ کے درمیان زبردست مقابلہ چلا لیکن پینری نے انہیں 66 لاکھ میں خرید ا۔ ہریانہ کے دفاعی کھلاڑی امت ہڈا پر بھی جم کر مقابلہ جاری رہی اور نئی ٹیم تمل ناڈو نے انہیں 63 لاکھ روپے میں خرید لیا۔ آل راونڈر کلدیپ سنگھ پر پٹنہ اور جے پور نے بولی لگائی جس کی وجہ سے وہ 50 لاکھ سے تجاوز کر گئے لیکن مومبا نے کلدیپ کو 51.50 لاکھ روپے میں خرید لیا۔ اسٹار کھلاڑی کاشلنگ اداکے کو ممبا نے 48 لاکھ میں اور جے پور کے ساتھ تین سیشن کھیلنے والے رن سنگھ کو بنگال وارئرس نے 47.50 لاکھ میں خریدا. موہت چھللر 46.50 لاکھ میں ہریانہ کے حصے میں گئے۔ ایشیائی کھیلوں میں ہندوستان کو طلائی تمغہ دلانے والے راکیش کمار پر دہلی اور پنے نے بولی لگائی لیکن تیلگو ٹائٹنس نے انہیں 45 لاکھ میں خرید لیا۔ نیلامی میں غیر ملکی کھلاڑیوں میں ایران کی سب سے زیادہ دھوم رہی. غیر ملکی کھلاڑیوں میں 10 پاکستانی کھلاڑیوں کو بھی رکھا گیا تھا لیکن نیلامی کے ابتدائی دور میں کسی بھی فرنچائز نے پاکستانی کھلاڑیوں میں کوئی دلچسپی نہیں دکھائی۔ غیر ملکی کھلاڑی نیلامی میں سب سے پہلے اترے اور نئی ٹیم گجرات نے ایران کے دفاعی ابو زر مو اظرمگانی کو 50 لاکھ روپے میں خریدا۔ ایران کے ریڈر ابوالفضل کو دبنگ دہلی نے 31.8 لاکھ روپے میں خریدا جبکہ ایران دفاع فرہاد رحیمی کو تیلگو ٹایٹنس نے 29 لاکھ میں خریدا۔تھائی لینڈ کے ریڈر خومسان تھوگھام کو نئی ٹیم ہریانہ نے 20.4 لاکھ میں، کوریا کے آل راونڈر ڈوگجو ہانگ لیے یو مبا نے 20 لاکھ میں اور ایران کے آل راونڈر ہادی اوشتورای کو بھی ممبا نے 18.6 لاکھ روپے میں خرید لیا. بنگلہ دیش کے دفاعی کھلاڑی ضیا الرحمن کو پینری پلٹن نے 16.6 لاکھ روپے میں خریدا جبکہ بنگلہ دیش کے ریڈر سلیمان کبیر 12.6 لاکھ کی قیمت میں اتر پردیش کے حصے میں گئے۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Nitin tomar emerges top buy at pro kabaddi league auction in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News
What do you think? Write Your Comment