نیتا امبانی کو آئی او سی کی رکن منتخب ہونے والی پہلی ہندوستانی خاتون ہونے کا اعزاز حاصل

ریو دی جینیرو: (یواین آئی) ریلائنس فاؤنڈیشن کی چیئرپرسن اور آئی پی ایل ٹیم ممبئی انڈینز کی مالکن نیتا امبانی کو ریو اولمپکس کے موقع پر جمعرات کو بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (آئی او سی) کے آٹھ نئے ارکان میں منتخب کر لیا گیا۔
نیتا امبانی اس اہم ادارے سے منسلک ہونے والی ہندوستان کی پہلی خاتون بن گئی ہیں۔ نیتا امبانی ہندستان سے اس ادارے کی واحد رکن ہیں ۔ نیتا امبانی کو اس سال جون میں آئی او سی کے ایگزیکٹو بورڈ نے نامزد کیا تھا۔ انہیں آئی او سی کے 129 ویں سیشن میں اولمپکس کے عالمی ادارے کا رکن منتخب کر لیا گیا۔ آئی او سی میں منتخب ہونے کے بعد نیتا امبانی نے کہا “میں عالمی اولمپک ادارے میں منتخب ہونے پر فخر محسوس کر رہی ہوں۔یہ دنیا کے نقشے پر ہندوستان کی بڑھتی ہوئی اہمیت اور ہندستانی خواتین کو تسلیم کئے جانے کی علامت ہے۔
میرا ہمیشہ سے یہ خیال رہاہے کہ کھیل نوجوانوں کوایک سمت دے سکتے ہیں۔ کھیل کمیونٹیز، ثقافت اور نسلوں کو جوڑ سکتے ہیں۔ مجھے خوشی ہے کہ اب مجھے ملک میں اولمپک کے جذبہ اور کھیلوں کو فروغ دینے کا موقع ملے گا۔ ” ان آٹھ نئے ارکان کے ساتھ آئی او سی کے ارکان کی کل تعداد 98 پہنچ گئی ہے۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Nita ambani becomes first indian woman member of ioc in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply