ویٹ لفٹر رحیموف نے قزاخستان کو پہلا گولڈ میڈل دلایا

ریوڈی جنیرو:قزاخستان کے نجات رحیموف نے 77 کلوگرام ویٹ لفٹنگ کلین اینڈ جرک میں عالمی ریکارڈ توڑ کر اپنے ملک کو 2016 کے گیمس کا پہلا گولڈ دلایا ہے۔ قزاخستان کو 2008 سے 2012 تک ڈوپنگ کی وجہ سے 5 اولمپک خطاب گنوانے پڑے تھے۔
رحیموف پر ممنوعہ دوا استعمال کرنے کی وجہ سے دو سال تک پابندی رہی تھی۔ چین کے لو زیا جوں سے سب سے زیادہ امید تھی جب انہوں نے وزن اٹھانے کا اختتام کیا اس وقت رحیموف 12 کلو پیچھے تھے۔
اب رحیموف کو جیتنے کے لئے 214 کلووزن اٹھانا تھا جو نو کے کلین اینڈ جرک عالمی ریکارڈ سے 4 کلو زیادہ تھا یہ انہوں نے تین سال قبل قائم کیا تھا۔ جب رحیموف یہ وزن اٹھانے میں کامیاب ہوگئے تو قزاخستان کے قومی کوچ الیکسی نی رینے ہیرو کو گود میں اٹھانے کے لئے دوڑ پڑے مگر وہ گر پڑے۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Nijat rahimov sets world record steals gold in weightlifting in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply