احمد موسیٰ نے نائجیریا کے پری کوارٹر فائنل میں داخلے کے امکانات روشن رکھے

ولواگراڈ: افریقہ ملک نائجیریا نے آئس لینڈ کو 2-0سے شکست دے کر گروپ ڈی کی پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن حاصل کر لی ۔اب ارجنٹائن کے خلاف گروپ کے آخری میچ میں وہ ڈرا بھی کر لیتا ہے توپری کوارٹر فائنل مرحلہ میں داخل ہو سکتا ہے اور ارجنٹائن کا سفر یہیں ختم ہو جائے گا۔

آئس لینڈ کے خلاف جیت کا سہرا ونگر احمد موسیٰ کے سر جاتا ہے جنہوں نے دوسرے ہاف کے چوتھے اور30ویں منٹ میں گول کر نائجیریا کے آخری 16میں پہنچنے کے امکانات روشن رکھے۔ ولواگراڈ اسٹئیڈیم میں کھیلے گئے میچ کے پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے پر کئی حملے کیے تاہم دونوں ہی گول اسکور کرنے میں ناکام رہیں۔

اور پہلا ہاف بغری گول کے ڈرا رہا۔دوسرے ہاف میں کھیل کے 49ویں منٹ پر احمد موسیٰ کے شاندار گول نے نائیجیریا کو سبقت دلادی۔محمد موسیٰ نے شاندار کھیل کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے 75ویں منٹ میں ایک اور گول اسکور کرکے اٹیم کا اسکور2-0کر دیا۔

اگرچہ80 ویں منٹ میں آ ئس لینڈ کو گول اسکور کرنے کا اس وقت سنہری موقع ملا جب ویڈیو اسسٹنٹ ریفری سسٹم( وی اے آر) نے پنالٹی دی لیکن گیفی سیگورڈسن نےم شاٹ باہر ماردی ۔

Title: nigeria beat iceland 2 0 in Urdu | In Category: کھیل  ( sports ) Urdu News

Leave a Reply