ہسپانوی کھلاڑی رافل نڈال نے چائنا اوپن ٹینس سنگلز کا اعزاز جیت لیا

بیجنگ(یو این آئی)عالمی نمبر ایک کھلاڑی اسپین کے رافیل ناڈال نے اپنی کرشمائی کارکردگی جاری رکھتے ہوئے آسٹریلیا کے نک کرگیوس کو شکست دے کر چائنا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مردوں کا سنگلز خطاب جیت لیا۔
یہاں اتوار کی رات ٹاپ سیڈیڈ ناڈال نے ایک گھنٹے 32 منٹ تک چلے والے خطابی مقابلے میں دنیا کے 19 ویں نمبر کے کرگیوس کو 2-6، 1-6 سے شکست دے کر دوسری بار چائنا اوپن کا خطاب اپنے نام کیا۔ اسپینی کھلاڑی نے اس سے قبل 2005 میں یہاں خطاب جیتا تھا۔ -16 بار کے گرینڈ سلیم چیمپئن ناڈال کے کیئریر کی یہ 75 ویں خطابی جیت ہے۔
انہوں نے سات بار کرگیوس کی سروس بریک کی۔ ناڈال نے اس فتح کےساتھ ہی سنسناٹی اوپن کے کوارٹر فائنل میں ملی شکست کا بدلہ بھی کرگیوس سے لے لیا۔
31 سالہ ناڈال نے 2013 کے بعد سے پہلی بار ایک سیشن میں چھ خطاب جیتے ہیں۔ انہوں نے اس سیشن میں اس سے قبل فرینچ اوپن اور یو ایس اوپن کا خطاب جیتا ہے۔ اسپینی کھلاڑی کی یہ لگاتار 12 ویں جیت ہے۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Nick kyrgios feuds with umpire in straight sets loss to rafael nadal in china open final in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply