جنوبی افریقہ نے ٹیم انڈیا کو سنچورین ٹیسٹ میں بھی ہرا کر سریز جیت لی

سنچورین:ٹیسٹ ڈیبو کرنے والے فاسٹ بولر لونگی نیگیڈی کی طوفانی بولنگ کی بدولت جنوبی افریقہ نے دنیا کی نمبر ون ٹیم ہندوستان کو یہاں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں135رنز سے شکست دے کر تین ٹیسٹ میچوںکی سریز میں2-0کی سبقت حاصل کر کے سریز جیت لی۔
سریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 24جنوری سے جوہنسبرگ میں کھیلا جائے گا۔جنوبی افریقہ نے کیپ ٹاؤن میں کھیلا گیا پہلا ٹیسٹ میچ بھی 72رنز سے جیت کر سریز کا جیت سے آغاز کیا تھا۔286رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ٹیم انڈیا صرف151رنز ہی بنا سکی اور اس کے تمام کھلاڑی آؤٹ ہو گئے۔
ہندوستان کیجانب سے روہت شرما 74گیندوں پر چھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے47رنز بنا کر نمایاں رہے۔ محمد شامی 24گیندوں پر پانچ چوکوں کی مدد سے28رنز بناکر اننگز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے دوسرے بلے باز رہے۔
دیگر ہندوستانی بلے بازوں میں مرلی وجے نے25گیندوںپر ایک چوکے کے ساتھ9، لوکیش راہل نے 29گیندوں پر 4، پجارا نے 47بالوں پر دو چوکوں کے ساتھ19، کوہلی نے 20گیندوںپر ایک چوکے کے ساتھ 5، پارتھیو پٹیل نے 49گیندوں پر دو چوکوں کی مدد سے19، پانڈیا نے 12گیندوں پر 6، اشوننے 6گیندوں پر 3، بمراہ نے 6گیندوں پر 2رنز بنائے جبکہ ایشانت شرما نے 4رنز بنائے اور غیر مفتوح رہے۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے سیاہ آندھی خوب چلی جس کی رفتار میں پوری ٹیم انڈیا اڑ گئی۔ فاسٹ بولر لونگی نیگیدی 39رنز کے عوض 6 وکٹ لے کر کامیاب بولر رہے جبکہ ربادا اور فلینڈر کو دو دو وکٹ ملے۔لونگی کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ngidi leaves india reeling in 287 chase in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply